وزیر اعظم نریندرمودی کو مصر کا اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز
صدرمصر عبدالفتاح السیسی اور ہند نثراد برادری سے ملاقات
قاہرہ/نئی دہلی : 25/جون
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
اپنے دؤرہ امریکہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کل ہفتہ کے دن دو روزہ دورہ مصر پہنچے۔ ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال ان کے ہم منصب مصطفیٰ میڈبولی نے کیا۔اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔1997 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ہندوستانی وزیراعظم مصر پہنچے ہیں۔مودی نے ہند نژاد افراد سے ملاقات بھی کی۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔عبدالفتاح السیسی نے وزیر اعظم نریندو مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ” آرڈر آف دی نیل "سے نوازا۔اس ایوارڈ کا آغاز 1915 میں سلطان حسین کامل نے کیاتھا۔یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی خدمات میں اہم رول ادا کیا ہو۔مصر 1953 میں جمہوری ملک بنا اور اس کے بعد”آرڈر آف دی نیل”کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز کا درجہ دیا گیا۔اس میں لفظ نیل کا تعلق دراصل دریائے نیل سے ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر ہینڈل سے تصاویر کےساتھ عربی اور انگریزی میں علحدہ علحدہ ٹوئٹس کرتےہوئے لکھاگیاہے کہ” میں بڑی عاجزی کے ساتھ ” نیل کا ہار” قبول کرتا ہوں۔میں اس اعزاز کےلیے مصر کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جو ہندوستان اور ہمارے ملک کے لوگوں کے تئیں گرمجوشی اور پیار کا اظہار کرتا ہے۔”
قاہرہ کی ہوٹل پہنچنے پر ہندوستانی برادری نے نریندر مودی کا استقبال کیا۔اس دوران وندے ماترم اور مودی،مودی کےنعرےبھی لگائے گئے۔ ہفتہ کو وزیراعظم نریندر مودی نے مصری وزیر اعظم مدبولی کی قیادت میں مصری کابینہ کی انڈیا یونٹ کےساتھ گول میز مباحثہ میں بھی حصہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے قاہرہ میں ہندوستانی تارکین وطن بوہرہ برادری کے ارکان اور یوگا ٹیچر ریم جبک اور ندا عادل سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے ہیلیو پولیس یادگار کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پہلی جنگ عظیم میں شہید ہونےوالے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔یہ یادگار کامن ویلتھ نےتعمیر کی ہے۔ یہ 3,799 ہندوستانی فوجیوں کے لیے وقف ہے جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران مصر میں اپنی جانیں گنوائیں۔جسے مصر میں ” کلادت النیل ” کہا جاتا ہے۔
ہندوستان اور مصر نے جاریہ سال اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کرلیے ہیں وہاں اس کا جشن بھی منایا گیا۔وزیر اعظم کا دورۂ مصر کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔یہ دورہ ہندوستان کے دفاعی شعبہ کے لیے بھی بے حد اہم تصور کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصر نے ہندوستان سے برہموس میزائل خریدنےمیں بھی دلچسپی دکھائی ہے۔مصرچاہتاہےکہ وہ ہندوستان سے ان میزائلوں کوخریدے،ہندوستان بھی اپنی دفاعی مصنوعات کے ایکسپورٹ کےلیے مصر کی جانب دیکھ رہا ہے۔مصر نے ہندوستان سے تیجس لائٹ ایئرکرافٹ خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مصر میں 11 ویں صدی کی الحکیم مسجد کا دورہ کیا۔ جسے ہندوستان کی بوہرہ برادری کی مدد سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے۔
مصر میں ہندوستان کےسفیر اجیت گپتے نےکہاکہ ہندوستان اور مصر کے درمیان تجارتی تعلقات چار ہزار سال قدیم ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورہ مصرسے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


