تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب، صدر عبدالروف، جنرل سیکریٹری سید زبیرپاشاہ اور دیگرنے حلف لیا

تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب
صدر عبدالرؤف،جنرل سیکریٹری سید زبیر پاشاہ اور دیگر عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف لیا

وقارآباد/تانڈور: 24؍جون
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

تانڈورمنڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن TMQOWA# کے بلامقابلہ تین سالہ معیاد 2023-2025 کےلیے منتخب عہدیداروں نےگذشتہ رات اسٹون بھون،تانڈور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف لیا جنہیں کے۔تپیا،الیکشن آفیسر نے حلف دلوایا۔

عبدالرؤف نے صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔نائب صدور کے طور پر اوم پرکاش سومانی اور محمد انور احمد نے، جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے سید زبیر پاشاہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔وہیں بحیثیت جوائنٹ سیکریٹریز ٹی۔ نرسملو اور محمد یاسر نے اور خازن کے طور پر محمد زین الدین نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبرز کی حیثیت سے سید عبدالغفور پاشاہ، ایم۔اے قیوم (غنی بھائی،البقشان)، کسالا راجو، جی۔سرینواس، ایم۔وسنت کمار اور سید حبیب کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

اپنے عہدہ کا حلف لینے کے بعد نومنتخب صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن عبدالرؤف نے اس تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہاکہ وہ پتھر کی معدنیات کے مالکین اور مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ کوشش کریں گے اور ان مسائل کے حل کے لیے ریاستی حکومت،متعلقہ وزرا اور اعلیٰ عہدیداروں سے موثر نمائندگی بھی کریں گے۔

اس تقریب حلف برداری میں صدر تانڈور اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور ایم اے نعیم افوکےعلاوہ دیگرعہدیداروں،اراکین کے بشمول پتھر کی صنعت سے وابستہ صنعت کار، تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن اور اسٹون مرچنٹس ویلفیئراسوسی ایشن تانڈور کے ارکان، ذمہ داران اور دیگر نے شرکت کی۔اس تقریب کے کنوینرز سید زبیر پاشاہ اور اوم پرکاش سومانی تھے۔