واٹس ایپ پر انٹرنیشنل نمبروں سے ویڈیو اور آڈیو کالز
شاہ سلمان کی جانب سے چار لاکھ افراد کو مفت حج کی سہولت
ہیکرز اور دھوکہ بازوں کا نیا جال، صارفین ہوشیار
حیدرآباد: 14/مئی
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
ہیکرز اور جعلساز مستقل مختلف طریقوں سے بھولے بھالے سوشل میڈیا صارفین اور موبائل استعمال کرنے والوں کو ٹھگنے میں مصروف ہیں۔
وقفہ وقفہ سے ان دھوکہ بازوں کی لوٹ کا طریقہ بدلتارہتاہے۔ماہ رمضان میں واٹس ایپ پر ایک لنک بڑی تعداد میں نائب صدر،وزیراعظم متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک تصویر کےساتھ وائرل کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ” ارجنٹ: محمد بن راشد رمضان مقابلہ، ابھی حصہ لیں۔سوالات کےجوابات دیں اور عزت مآب شیخ محمد بن راشدالمکتوم کےتحفہ میں روزآنہ انعامات جیتیں،ہر کوئی فاتح ہے، جلدی کریں۔”

بتایا جاتاہے کہ کال کرنےکےبعد جب ان سے چیٹ کی جاتی ہے تو پہلے لالچ دیا جاتا ہے کہ چند یوٹیوب لنکس دیں گے جنہیں دیکھنے اور لائیک کرنے پر 50 روپئے دئیے جائیں گے اور حسب وعدہ یقین کروانے کے لیے پیسے بھی دئیے جارہے ہیں۔بعدازاں یہیں سے بلیک میلنگ کا آغاز ہوتا ہے۔

اس معاملہ میں سائبر آباد پولیس نے بھی اپنے ٹوئٹ میں چند انٹرنیشنل موبائل نمبرز کے ساتھ وارننگ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام کی بڑی تعداد کو واٹس ایپ پر اس دھوکہ دہی پر مشتمل انٹرنیشنل کالس آرہے ہیں عوام ان پر یقین نہ کریں۔سائبرآباد پولیس نے واٹس ایپ صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی کال کی رپورٹ کرتے ہوئے اس کو بلاک کردیں۔ساتھ ہی ویب سائٹ http://www.cybercrime.gov.in پر شکایت درج کروائیں یا پھر 1930 نمبر پر شکایت کریں۔


” یہ بھی پڑھیں "

