وقارآباد ضلع: تانڈور کے دفتر سب رجسٹرار پر اے سی بی کا دھاوہ
انچارج سب رجسٹرار 50 ہزار روپئے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار
وقارآباد/تانڈور: 05۔ڈسمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام)
رشوت کی رقم انچارج سب رجسٹرار ضمیرالدین نے خود حاصل کرنےکےبجائے اراضی مالک محمد ارشاد کو دفتر کےقریب موجود ایک ڈاکیومنٹ رائٹر کے اسسٹنٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت دی۔جب شکایت کنندہ محمدارشاد اس رقم کو اسسٹنٹ کے حوالے کررہے تھے تو عین وقت پرمحکمہ اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے اس اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں اس رقم کے ساتھ اپنی تحویل میں لےلیا۔بعدازاں سب رجسٹرار اور اس اسسٹنٹ کو اے سی بی عہدیداروں نے گرفتار کرلیا۔
(” سحر نیوز ڈاٹ کام کے یوٹیوب چینل کوسبسکرائب Subscribe کرنے کی گزارش ہے۔تاکہ اس کو ایک مستقل معیاری اردو نیوز چینل کےطور پر ترقی دی جاسکے۔ ” اس ⬇️ لنک کو کلک کرکے آپ چینل کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔)

دوسری جانب دفتر سب رجسٹرار تانڈور میں آج محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کے دھاوے اور سب رجسٹرار کی گرفتاری سے سنسنی پھیل گئی ہے۔وہیں دفتر سب رجسٹرار میں رشوت کے چلن کی شکایات عام تھیں۔!!وہیں ضلع وقارآباد کےچند دیگر سرکاری دفاتر میں بھی رشوت کے الزامات ہیں۔!!

ڈی ایس پی محکمہ اینٹی کرپشن بیورو، سوریہ نارائن عوام کو مشورہ دیا ہے کہ رشوت کے خاتمہ کے لیے وہ اینٹی کرپشن بیورو کی خدمات حاصل کریں اور کسی بھی سرکاری عہدیدار کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے پر اینٹی کرپشن بیورو سے ٹول فری نمبر 1064 پرشکایت کریں تو ان بدعنوان اور رشوت خور عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

