وقت کی ٹھوکر میں ہے کیا حکومت کیا سماج!!
ہندوستان پر 200 سال قبضہ اور حکومت کرنے والے انگریزوں کے ملک برطانیہ کے
وزیراعظم کی حیثیت سے اب ہند نژاد رشی سوناک عہدہ کا جائزہ لیں گے
نئی دہلی:24۔اکتوبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق رشی سوناک نے برطانیہ کے سیاسی و عوامی حلقوں میں اس وقت بڑی توجہ حاصل کی جب وہ سابق وزیراعظم بورس جانسن کی وزارت میں وزیر خزانہ کے عہدہ پر فائز تھے۔اس وقت ان کی عمر 39 برس تھی۔
رشی سوناک نے برطانیہ میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے کامیاب اسکیم متعارف کروائی تھی۔سرمایہ کاری کی کمپنی گولڈ مین سیچس کے سابق تجزیہ کار رشی سوناک برطانیہ کے پہلے ایشیائی نژاد وزیراعظم بھی ہوں گے۔

وقت سے دن اور رات وقت سے کل اور آج
وقت کی ہر شے غلام وقت کا ہر شے پہ راج
٭٭
وقت کی پابند ہیں آتی جاتی رونقیں
وقت ہے پھولوں کی سیج وقت ہے کانٹوں کا تاج
٭٭
آدمی کو چاہیے وقت سے ڈر کر رہے
کون جانے کس گھڑی وقت کا بدلے مزاج

