وقار آباد ضلع : تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول تانڈور کی طالبہ نے مباحثہ میں ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا، ضلعی سطح پر بھی پانچ طالبات کا شاندار مظاہرہ

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقار آباد ضلع : تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول تانڈور کی طالبہ نے
مباحثہ Debate میں ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا
ضلعی سطح پر بھی پانچ طالبات کا شاندار مظاہرہ

وقارآباد/تانڈور: 24۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ مینارٹی ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز TMREIS) کی جانب سے ضلع رنگاریڈی کے راجندر نگر گرلز اقامتی اسکول میں ریاستی سطح پر اسپارک فیسٹ Spark Fest# مقابلہ منعقد کئےگئے تھے جس میں ریاست کے اقلیتی اقامتی اسکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔اس مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقلیتی اقامتی اسکول برائے طالبات۔1،تانڈور کی طالبہ ثانیہ نے مباحثہ Debate میں ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔اس اسپارک فیسٹ کے اختتام کے بعد منعقدہ تقریب میں سیکریٹری ٹمریز جناب بی۔شفیع اللہ، آئی ایف ایس کے ہاتھوں طالبہ ثنا نے انعام حاصل کیا۔

اس سلسلہ میں پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول برائے طالبات۔1،تانڈورمحترمہ محبوب فاطمہ کےعلاوہ اقلیتی اقامتی اسکول تانڈور۔1 برائے طالبات کی تمام معلمات نے طالبہ ثنا کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طالبہ نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ اسکول کا نام روشن کیا ہے۔اور تانڈور کے اقلیتی اقامتی اسکول کو ریاستی سطح پر ایک پہچان حاصل ہوئی ہے۔

پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول برائے طالبات تانڈور محترمہ محبوب فاطمہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ضلعی سطح پر منعقدہ اسپارک فیسٹ میں بھی اقلیتی اقامتی اسکول برائے طالبات۔1، تانڈور کی پانچ طالبات نے حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا تھا۔

اس ضلعی سطح کے اسپارک فیسٹ میں حصہ لیتے ہوئےجماعت دہم کی طالبات مدیحہ فاطمہ،ام ہانی اور ثانیہ نےمباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیاتھا۔جبکہ قلیتی اقامتی اسکول برائے طالبات تانڈور کی جماعت ہشتم کی طالبہ علینہ صباحت نےڈرائینگ کےمقابلہ میں،تلگو تقریری مقابلہ میں عمرین بیگم نے،انگریزی تقریری مقابلہ میں عائشہ صدیقہ نےاور اردو تحریری مقابلہ میں عرشیہ بیگم نےبالترتیب دوسرامقام حاصل کیا۔

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول تانڈور کی ان طالبات کا یہ مظاہرہ لائق ستائش ہے۔اور ضرورت ہے کہ ایسے طلبا و طالبات کی ہمت افزائی کرتے ہوئے بہترمستقبل کے لیے ان کی مزید بہتر رہنمائی کی جائے۔اور ان کی صلاحیتوں کو ابھارا جائے۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے