وقارآبادضلع : تانڈور میں 76 ویں یوم آزادی تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں، رکن اسمبلی کے علاوہ دیگر قائدین نے پرچم لہرائے

وقارآبادضلع: تانڈور میں 76 ویں یوم آزادی تقاریب جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں
رکن اسمبلی،صدرنشین بلدیہ،آر ڈی او،ڈی ایس پی،ٹی آر ایس،مجلس اتحادالمسلمین
جمعیۃ علماء،سی پی آئی،اسٹون مرچنٹس اور دیگر تنظیموں نے قومی پرچم لہرایا

وقارآباد/تانڈور:15۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآبادضلع کے تانڈور میں یوم آزادی کی 76 ویں تقاریب جوش وخروش کے ساتھ منائی گئیں۔جشن آزادی کا سب سے اجتماع گورنمنٹ جونیئر کالج گراؤنڈ میں دیکھاگیا جہاں مقامی رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نےمنتخبہ عوامی نمائندوں،سیاسی قائدین،عہدیداروں،سرکاری و خانگی اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ،معززین شہر کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا اور طلبہ سے پریڈ کی سلامی لی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ تمام محاذوں پر بےمثال ترقی کی جانب تیزی کےساتھ رواں ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی ملک بھر میں ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ آسرا اسکیم،شادی مبارک،کلیانہ لکشمی ،دلت بندھو،رعیتو بندھو اورمختلف اسکیمات کے فوائد ریاست کے تمام طبقات کے مستحقین تک پہنچ رہے ہیں۔رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ ان کے سامنے لاکھ مشکلات کھڑی کی جائیں لیکن وہ تانڈور کی ترقی کے لیے پابند عہد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تانڈورمیں بائی پاس روڈ،قدیم تانڈور ریلوے بریج کی منظوری،کاگنا ندی پر جدید بریج کی تعمیر اور مشن بھاگیرتا کے کاموں کومکمل کرلیا گیا ہے۔اسی طرح سڑکوں کے کاموں کی بھی تکمیل کی گئی اور مزید کام جاری ہیں۔رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نےیوم آزادی کی اس تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تانڈور میں صنعتی زون،آٹونگر اور مارکیٹ یارڈ کی تعمیر کے لیے اراضی منظور کروائی گئی ہے۔اور ڈی ایم ایس ٹی کے 60 کروڑ کے فنڈ سے مواضعات کو ترقی دی گئی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ تانڈور میں بہت جلد آئی ٹی آئی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اور کوویڈ وبا کے باعث دو سالوں تک ترقیاتی کام ٹھپ رہے۔ 

اس تقریب میں صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل،نائب صدرنشین بلدیہ دیپانرسملو،صدرٹاؤن ٹی آر ایس ایم اےنعیم افو،سابق صدرنشین بلدیہ وشواناتھ گوڑ،ایم پی پی انیتا رویندر گوڑ،رکن ضلع پریشدگوڑی منجولا،صدر مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،سابق ارکان بلدیہ محمدعرفان،راجو گوڑ،سرینواس چاری،پٹلولانرسملو،صدر اردو گھر وشادی خانہ،عبدالرزاق،ارکان بلدیہ مختار احمد ناز،محمد آصف کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

دفتر بلدیہ میں منعقدہ تقریب میں صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل نے پرچم کشائی انجام دی،جبکہ ایم ایل اے کیمپ آفس پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے،گاندھی چوک پر صدرنشین بلدیہ سواپنا پریمل نے،جونیئرسول کورٹ میں منصف مجسٹریٹ محترمہ سواپنا نے،دفتر آر ڈی او میں آر ڈی او اشوک کمار نے،دفتر پولیس سب ڈویثرنل آفس پر ڈی ایس پی جی۔شیکھر گوڑ نے سیاسی قائدین،منتخبہ عوامی نمائندوں اور متعلقہ عہدیداروں کی موجودگی میں قومی پرچم لہرائے۔

صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری نے قدیم تانڈور میں اویسی کمیونٹی سنٹر پرقومی پرچم بلندکیا۔اس موقع پرمجلسی فلورلیڈربلدیہ سیدساجد علی،مجلسی رکن بلدیہ آفرین جویریہ،مجلسی قائدین بی آرمحمد یونس،نبی صابر،ملک بارود،محمدجیلانی،انورخان،قیوم چاوش،محمدعامرشہری،محمدوسیم،ایم اے ماجد کے علاوہ مجلسی کارکنوں و محبان مجلس کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی کی رہائش گاہ پرمنعقدہ یوم آزادی تقریب میں سابق صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل،ارکان بلدیہ عبدالرزاق،سیدہ سلمیٰ فاطمہ،نیرجا بال ریڈی سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،رکن ضلع آر ٹی اےمحمد جاوید،سابق صدرنشین بلدیہ کوٹریکا وجئے لکشمی،فلور لیڈر بلدیہ شوبھارانی،معاون رکن بلدیہ عبدالقوی،ٹی آر ایس قائدین شوکت پٹیل،محمدمحمود خان،محمدحسن الدین صدیقی،سید مسعود احمد،بال ریڈی،پی۔نرسملو،بویا راجو کے علاوہ ارکان بلدیہ اور دیگر قائدین شریک تھے۔

سی پی آئی کی جانب سے بھدریشور چوک پرضلع کنوینر مسز وجئے لکشمی پنڈت ایڈوکیٹ نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگ آزادی میں تمام مذاہب و طبقات والوں نے حصہ لیتے ہوئے آزادی کے حصول میں اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ مہاتماگاندھی،جواہر لال نہرو،نیتا جی سبھاش چندرا بوس،بھگت سنگھ،چندراشیکھرآزاد،مولانا ابوالکلام آزاد،اشفاق اللہ خان،ڈاکٹربھیم راؤ بابا صاحب امبیڈکر،ایم این رائے،ایس اے ڈانگے،بال گنگادھر تلک،لالہ لجپت رائے،خان عبدالغفار خان اور دیگر مجاہدین آزادی کی قیادت میں آزادی کی لڑائی لڑی گئی۔

مسز وجئے لکشمی پنڈت نے کہا کہ اس آزادی کی حفاظت کرنا اور ملک کومذہبی و ذات پات کی لڑائی سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔اور تمام شہریوں کوان کا حق دیتے ہوئے تمام بنیادی فرائض اور ذمہ داریوں کوپورا کرناحکومتوں کی ذمہ داری ہے۔اس تقریب میں سی پی آئی سیکریٹری تانڈور ٹاؤن منیر احمد،پارٹی قائدین اشوک،نندو،دستپا،نسیمہ بیگم،نرسملو اور راجو کے علاوہ دیگر شریک تھے۔

یوم آزادی کے موقع پر دفتر جمعیۃ علماءضلع وقارآباد پر مولانامحمدعبداللہ اظہر قاسمی صدر جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کے ہاتھوں پرچم کشائی انجام دی گئی۔اس موقع پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی،ڈی ایس پی جی۔شیکھر گوڑ کے علاوہ اراکین جمعیۃ،معززین شہر،برادران وطن،سیاسی وسماجی شخصیات اور طلباء مدرسہ قاسم العلوم کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اسٹون بھون پرصدر اسٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور ایم اے نعیم افو نے صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن محمد یٰسین خان(انور خان) اور دونوں تنظیموں کے دیگر عہدیداران،اراکین اور اسٹاف کی موجودگی میں قوی ترنگا لہرایا۔

اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر یہاں کےتمام دینی مدارس،مسلم تنظیموں کے دفاتر،مختلف بلدی حلقہ جات اور چوراہوں پرمتعلقہ ارکان بلدیہ اور ذمہ داران نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔