جانباز باپ،بیٹی نےجنگی جہاز اُڑاکر بنایا نیا ریکارڈ،قابل فخر کارنامہ
بیدر ایرفورس اسٹیشن سے ایرکمانڈر سنجے شرما اور اننیا شرما نے بھری اڑان
نئی دہلی:06۔جولائی
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
ایک جانباز فوجی باپ اور بیٹی نے انڈین ایرفورس میں اس وقت ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب ان دونوں نے مل کر ایک جنگی جہاز اڑایا۔اس باپ اور بیٹی کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں جنہیں خوب سراہا جارہا ہے۔یقیناً یہ لمحات جہاں ان دونوں جانباز و بہادر باپ اور بیٹی کے لیے یادگار ہیں وہیں ملک کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔
ایرکمانڈر سنجے شرما اور ان کی فلائنگ آفیسر بیٹی ایرکمانڈر اننیا شرما نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے جنہوں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ انڈین ایرفورس کا جنگی جہاز ہاک 132 اڑاتے ہوئے ملک کی تاریخ میں ایک ریکارڈ بنایا ہے۔اور یہ انڈین ایرفورس کی تاریخ میں پہلا ریکارڈ ہے۔جنگی جہاز کے ساتھ لی گئیں ان باپ اور بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں پی آر او ڈیفنس گجرات کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا ہے
ایر کمانڈر سنجے شرما 1989 میں انڈین ایرفورس میں شامل ہوئے تھے انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کی بیٹی اننیا شرما نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ بھی اپنے والد کی طرح فوج میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کریں گی۔
الیکٹرانک اینڈ کمیونیکیشن میں بی۔ٹیک کی تکمیل کے بعد 2016 میں انڈین ایرفورس میں پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کے طور پرخواتین کے گروپ میں شامل ہوئیں بعدازاں اننیا شرما نے فلائنگ برانچ کی تربیت حاصل کی۔سخت تربیت کے بعد اننیا شرما ڈسمبر میں باقاعدہ فائٹر پائلٹ کے طور پر انڈین ایرفورس میں شامل ہوگئیں۔
انڈین ایرفورس کے مطابق ایرکمانڈر سنجے شرما اور ان کی بیٹی اننیا شرما 30 مئی کو ایک ساتھ طیارہ میں پرواز کی اور انڈین ایرفورس کی تاریخ میں یہ پہلا کارنامہ ہے۔

انڈین ایرفورس کےمطابق کرناٹک کے بیدر میں انڈین ایرفورس کے ہاک 132 نے پرواز کی۔اس طرح بیدرمیں موجودانڈین ایرفورس کے اسٹیشن سے جنگی جہاز ہاک 132 کو باپ اور بیٹی نے اڑاکر ملک کی تاریخ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔انڈین ایرفورس کے مطابق ایک مشن کے طور پر باپ اور بیٹی کی جانب سے ایک ہی جنگی جہاز اڑائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
اس طرح یہ لمحات جہاں ملک کے لیے قابل فخر ہیں وہیں اسے باپ اور بیٹی کے خوابوں کی تکمیل اور قابل فخر لمحات بھی قراردیا جاسکتا ہے اننیا شرما فی الوقت بیدر ایرفورس اسٹیشن میں فائٹر ایرکرافٹ کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔

