حیدرآباد کے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش، آج اور کل تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش
آج اور کل تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد:19۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں آج اتوار 19 جون کی دوپہر دھواں دھار بارش ہوئی اور اس بارش کاسلسلہ ہنوز جاری ہے۔جس کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ٹریفک نظام میں خلل پیدا ہوا ہے۔

حیدرآبادکے پرانے شہر کے مختلف علاقوں،کوٹھی،راجندرنگر،نامپلی،اسمبلی،گاندھی بھون،بشیر باغ،سکندرآباد،خیریت آباد،عنبر پیٹ،دلسکھ نگر،گول ناکہ ، نلا کنٹہ اور کاچی گوڑہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔جس کے باعث خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔

جبکہ نظام پیٹ،کوکٹ پلی اور دیگر مضافاتی علاقوں کے علاوہ امیر پیٹ ،پنجہ گٹہ،بنجارہ ہلز،جوبلی ہلز میں بھی ہونےوالی شدید بارش سے سڑکیں اور نشیبی علاقے جھیلوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔اور گاڑیوں کے گزرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے پیش قیاسی کی ہے کہ آج اتوار 19 جون اور کل پیر 20 جون کوتلنگانہ ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔کرناٹک سے تمل ناڈو تک ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث تلنگانہ میں مانسون تیزی سے پھیل رہا ہے۔اور اسی کے اثر سے ان دو دنوں کے دؤران ریاست کے مختلف اضلاع میں شدید اور موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

ریاست میں مانسون کے داخل ہوجانے کے باؤجودصرف چند مقامات پر ہی بارش ہوئی ہے ریاست کے کئی اضلاع میں عوام اور کسان بارش کے منتظر ہیں