سری لنکن ائیرلائنز کے پائلٹ کی حاضر دماغی
فضا میں دو طیاروں کے درمیان خوفناک حادثہ ٹل گیا،525 مسافر محفوظ
کولمبو:16۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
سڑکوں پرحادثات روز کامعمول ہیں۔لیکن فضامیں دو طیاروں کے درمیان حادثات تاریخ میں انتہائی کم ریکارڈ ہوئے ہیں۔اس کی وجہ ان طیاروں کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے منسلک ہونا ہوتا ہے۔
سری لنکن ائیر لائنز کےپائلٹ کی چوکسی اورحاضردماغی کے باعث ترکی کی فضاؤں میں دؤران پرواز دو طیاروں کا حادثہ ٹل گیا اور ان دونوں طیاروں میں سفر کررہےمختلف ممالک کے 525 مسافر محفوظ رہے۔اس واقعہ کے بعد سرلنکن ائیر لائنز کے پائلٹ کی جم کرسراہنا کی جارہی ہے کہ اس نے ائیرٹریفک کنٹرول کی جانب سے دو مرتبہ دی گئی اس ہدایت کو کہ وہ اپنا طیارہ مزید بلندی پر لے جائے کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اتنی ہی بلندی پر ایک اور طیارہ مخالف سمت سے سفر آرہا ہے۔اس پائلٹ نے اپنے طیارہ کو مزید بلندی پر لے جانے سے انکار کردیا۔اس طرح اس سری لنکا کےپائلٹ کی چوکسی اورحاضردماغی کےباعث فضا میں دوطیاروں کے درمیان بھیانک حادثہ ٹل گیا۔کل اس واقعہ کی تفصیلات خود سری لنکن ائیر لائنز جاری کی ہیں۔
ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن ائیر لائنز کا طیارہ UL-504 13 جون کو لندن سے کولمبو کے لیے پرواز کررہا تھا۔جس میں 275 مسافر سوار تھے۔یہ طیارہ ترکی کی فضاؤں میں 33,000 ہزار فیٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا کہ انکارا ائیر ٹریفک کنٹرول نے اس طیارہ کے پائلٹوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے طیارہ کی پرواز کو 35,000 فیٹ کی بلندی پر لے جائیں۔
تاہم سری لنکن ائیر لائنز کے پائلٹوں نے حاضردماغی اور چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئےغور کیا کہ اسی 35,000 کی بلندی پر مخالف سمت سے ایک اور طیارہ آرہا ہے جس کا فاصلہ دونوں طیاروں کے درمیان صرف 15 ہوگا۔
فوری ان پائلٹوں نے اس کی اطلاع ائیر ٹریفک کنٹرول کو دی۔تاہم اس کے باؤجود ائیر ٹریفک کنٹرول نے سری لنکن ائیر لائنز کے پائلٹوں کو دو مرتبہ ہدایت دی کہ وہ اپنی پرواز کو مزید 2,000 فیٹ کی بلندی پرلے جائیں۔
لیکن اس طیارے کے حاضر دماغ پائلٹوں نے انکار کردیا کہ وہ اپنی پروازکو 35,000 فیٹ کی بلندی پرنہیں لے جائیں گے۔
تکنیکی غلطی کے باعث ایسی ہدایت دینے والے”انکارا ائیر ٹریفک کنٹرول”کے عہدیداروں نے سری لنکن ائیر لائنز کے طیارہ کے ان پائلٹوں کو فوری ہدایت دی کہ وہ اپنی پرواز کو مزید اوپر نہ لے جائیں کیونکہ اسی بلندی پر برٹش ائیر ویز کا مسافر بردار طیارہ دبئی کی سمت پرواز کررہا ہے جس میں 250 مسافر موجود ہیں۔

اس واقعہ کے بعدسری لنکن ائیر لائنز کے عہدیداروں کا کہناتھا کہ اگر ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے سری لنکن پائلٹ اپنی پرواز کو 33,000 ہزار فیٹ کی بلندی سے 35,000 فیٹ بلندی پرلے جاتے تو ان دونوں طیاروں کے درمیان خوفناک فضائی حادثہ یقینی تھا۔ کیونکہ مخالف سمت سے آنے والے اس برٹش ائیرویز کے طیارہ کی رفتار زیادہ تھی۔
اس طرح سری لنکن ائیر لائنزکے طیارہ کے پائلٹوں کی چوکسی اور حاضر دماغی نے خوش قسمتی سے فضا میں طیاروں کے خوفناک حادثہ کو ٹال دیا اور ان دونوں طیاروں میں سوار 525 مسافرین کی جانیں بچالیں۔
سری لنکا کے بندرانائیکے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد مسافروں کو عملے کے ساتھ بحفاظت پرواز سے اتار لیا گیا اوراس واقعے کی رپورٹ درج کروائی گئی۔

