تلنگانہ کے نرمل میں "دوسو سالہ جشنِ اردو صحافت ” تقاریب کا ماہ جون کے اواخر میں انعقاد

نرمل میں "دو سو سالہ جشنِ اردو صحافت” تقاریب کا ماہِ جون کے اواخر میں انعقاد
متحدہ ضلع عادل آباد کے تمام صحافیوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا

نرمل: 25۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام/پریس نوٹ )

اردو ورکنگ جرنلسٹ متحدہ ضلع عادل آباد  کی جانب سےنرمل مستقر پر”دو سو سالہ جشن اردو صحافت”کے ضمن میں ایک تقریب کااہتمام کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں ایک اجلاس ٹیلنٹ اسکول نرمل میں منعقد کیا گیا۔جس میں متحدہ ضلع سے وابستہ اردو صحافیوں سےمشاورت کے بعد نرمل مستقر میں شایان شان انداز میں دو سو سالہ جشن اردو صحافت پروگرام کے انعقاد کو قطعیت دی گئی۔

اس جشن اردو صحافت پروگرام کے کنوینر کی حیثیت سے چیف ایڈیٹر دبنگ صحافت رشید عالم الحفیظی کاانتخاب عمل میں لایا گیا۔جبکہ متحدہ ضلع سے دیگر پانچ صحافیوں کابحیثیت معاون کنوینرز انتخاب عمل میں لایا گیا۔جن میں عادل آباد مستقر سے اسٹاف رپورٹرمنصف ٹی وی عبدالعلیم،آصف آباد سےعبدالرحمٰن جرنلسٹ صدر ٹی یو ڈبلیوجے آصف آباد،سرپور کاغذنگر سےجمیل احمداسٹاف رپورٹرروزنامہ سیاست ، خانہ پور سے محمدمجیب الدین، منصف اور بھینسہ سے سید جاوید ساحل اسٹاف رپورٹر،روزنامہ راشٹریہ سہارا شامل ہیں۔

جبکہ اس تقریب کے آرگنائزر عبدالعظیم،رپورٹر ساز دکن ہوں گے۔اس دو سو سالہ جشن اردو صحافت پروگرام میں حیدرآباد سے ورکنگ جرنلسٹ یونینوں کے سرکردہ قائدین کے علاوہ اردو صحافیوں وایڈیٹران کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔اس پروگرام میں متحدہ عادل آباد کے صحافیوں کومہمانوں کے ہاتھوں تمغے اور توصیف نامے عطا کیے جائیں گے۔

متحدہ ضلع عادل آباد کے سینئر اردو صحافی کی صدارت میں یہ پروگرام ماہِ جون کے آخری ہفتہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس تقریب کے مقام اور مہمانوں کے ناموں کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔کنوینر رشیدعالم الحفیظی اورآرگنائزرعبدالعظیم نے تمام صحافتی برادری سے خواہش کی ہے کہ وہ تمام اردوصحافیوں تک اس پیغام کو پہنچائیں۔اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لیےان فون نمبرات پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔9948740786,/9247378187