وقارآباد ضلع کے تانڈور میں کل 22 مئی کو برقی سربراہی بند رہے گی
وقارآباد/تانڈور:21۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
ڈی ای ای محکمہ برقی تانڈورمسٹر وائی۔وینکنا کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 22مئی،بروز اتوار تانڈور کے بلدی حدود میں برقی سربراہی بند رہے گی۔
اس پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ تانڈور میں موجود 33 KV اور 11 KV برقی سب اسٹیشنوں جہاں سے تانڈور کو برقی سربراہ کی جاتی ہے کے مرمتی کاموں اور دیکھ بھال کی غرض سے برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے۔
اس طرح تانڈور کے بلدی حلقوں میں کل 22 مئی،بروز اتوار، 8 بجے صبح تا دوپہر 2 بجے مکمل طور پر برقی سربراہی بند رہے گی۔

ڈی ای ای محکمہ برقی تانڈورمسٹر وائی۔وینکنا کے مطابق حیدرآباد روڈ پر موجود راجیوگروہا کالونی،اندرماں کالونی،انتارام روڈ پر موجود این ٹی آر نگر کالونی،وجئے نگرکالونی کے علاوہ،اندرانگر کالونی (گُنڈو پیراں)اور گوتاپور روڈ پر ریلائنس پٹرول پمپ تک برقی سربراہی حسب معمول جاری رہے گی۔

