تانڈور میں مجلس اتحادالمسلمین کی دعوتِ افطار
رکن اسمبلی محمدمعظم خان اور ایم ایل سی مہیندرریڈی کی شرکت
سیاسی قائدین،برادرانِ وطن،ارکان بلدیہ اور روزہ داروں کی شرکت
وقارآباد/تانڈور:27-اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین تانڈور کی جانب سے ایک دعوتِ افطار کا یہاں کے کلاسک گارڈن اور رائل فنکشن ہال میں اہتمام کیا گیا۔جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مجلسی رکن اسمبلی بہادر پورہ، حیدرآباد محمدمعظم خان اور ایس اے حق نذیر نے شرکت کی جبکہ اس دعوت افطار میں رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی نے بھی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ و گنگاجمنی تہذیب کے فروغ میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
صدر مجلس اتحاد المسلمین تانڈور عبدالہادی شہری کی زیرنگرانی منعقدہ اس دعوت ا فطار میں مولانا حافظ و قاری محمدشکیل احمد نظامی صدر اہلسنت والجماعت تانڈور کی امامت میں باجماعت نماز مغرب ادا کی گئی۔بعدازاں طعام کا بھی اہتمام بھی کیا گیا تھا اس دعوت افطار میں مقامی علما اکرام،حفاظ،مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے،برادران وطن،ارکان بلدیہ،مختلف تنظیموں کے نمائندے اور صنعتکار وں کے بشمول بڑی تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔
جن میں قابل ذکرامیر منتظمہ مسلم ویلفیئراسوسی ایشن محمد خورشیدحسین،نائب امیر عبدالاحدصمدانی،سابق امیرمحمد خواجہ(پاشاہ بھائی)،صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈورمحمد بابر،سیدعبدالغفور پاشاہ،ایم اے ستار مجاہدی(گولکنڈہ)،صدرٹاؤن ٹی آرایس ایم اے نعیم افو،سابق صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف،رکن ضلع آر ٹی اےمحمد جاوید،سابق رکن بلدیہ سید زبیر لالہ،امیرمقامی جماعت اسلامی ہندمحمدفہیم خان، سابق نائب صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمدجمیل احمد،مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجدعلی،ٹی آرایس قائدین کرنم پرشوتم راؤ،روی گوڑ،تاٹی کونڈا پریمل،ارکان بلدیہ محمدمختاراحمد ناز،رگھوبرکٹ،سابق مجلسی ارکان بلدیہ محمدفصیح الدین،محمدعابد،نعیم خان۔

معتمدمجلس تانڈور بی آرمحمد یونس،نائب معتمد نبی صابر، خازن عبدالملک بارود،نائب خازن محمد خالد بارود،محمداظہر معروف،محمد انور خان، ایم اے رؤف خان، قیوم چاؤش،محمدعمرخان،عامرشہری،محمدوسیم،محمد فاروق، محمدمبین،محمدمصطفی،عمرشہری،عبدالبصیر شہری،سمیر شہری،ایم اے مجید،ایم اے رشید،محمدشکیل،پون،محمد سراج کے علاوہ مجلسی کارکنان اورمحبان مجلس کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔
افطارسے قبل صدرمجلس اتحاد المسلمین تانڈور عبدالہادی شہری اورمقامی مجلسی قائدین کی جانب سے رکن اسمبلی بہادر پورہ جناب محمدمعظم خان،رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی اور ایس اے حق نذیر کی شال اور گلپوشی کی۔

