تلنگانہ میں تین دنوں کے دؤران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد: 20۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
محکمہ موسمیات حیدرآباد نے آج 20 اپریل کو پیش قیاسی کی ہے کہ تین دنوں کے دؤران ریاست تلنگانہ کےمختلف مقامات پر تیز ہواؤں،گرج چمک اور ژالہ باری کیساتھ ہلکی اور تیز غیر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق تمل ناڈو سے رائلسیما تک 900 میٹربلند ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث تلنگانہ کے چند اضلاع کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری،گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھاربارش ہوسکتی ہے۔

