تلنگانہ: بڑے بھائی نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا

تلنگانہ: بڑے بھائی نے کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا

جگتیال:16۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

جگتیال ضلع کے گولا پلی منڈل کے تحت موجود موضع رنگا دامن پلی میں آج پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں بڑے بھائی نے اپنے ہی چھوٹے بھائی کا انتہائی بیدردانہ طریقہ سےقتل کردیا۔
مقامی ذرائع سے دستیاب اطلاعات کے مطابق بڑے بھائی چپیری شیٹی گوپال اور چھوٹے بھائی سری کانت کے درمیان خاندانی اختلافات چل رہے تھے۔آج چھوٹا بھائی سری کانت رنگا دامن پلی میں موجود اپنے بڑے بھائی چیپری شیٹی گوپال کے مکان پہنچا اور بات چیت کے دؤران ان دونوں بھائیوں میں کسی مسئلہ پر بحث و تکرار ہوگئی۔اس بحث کے دؤران حالت برہمی میں بڑے بھائی چپروشیٹی گوپال نے کلہاڑی سے اپنے چھوٹے بھائی سری کانت(28سالہ) پر انتہائی بے رحمی کے ساتھ حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔

خون میں لت پت سری کانت کی جائے مقام پر ہی دردناک موت واقع ہوگئی۔بڑے بھائی چیپری شیٹی گوپال کے ہاتھوں چھوٹے بھائی سری کانت کے قتل کی اطلاع کے فوری بعد پولیس چپروشیٹی گوپال کے مکان پہنچ گئی۔تمام واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور بعد پنچنامہ مہلوک سری کانت کی نعش بغرض پوسٹ مارٹم جگتیال کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جگتیال پولیس نے اس قتل کے واقعہ کا ایک کیس درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

 

(زین نیوز ڈاٹ نیٹ کے ان پٹ سے)