تلنگانہ میں کل 15مارچ سے تمام تعلیمی اداروں میں آدھے دن کی تعلیم کا نظم، سرکاری احکام جاری

تلنگانہ میں کل 15 مارچ سے تمام تعلیمی اداروں میں آدھے دن کی تعلیم کا نظم
سرکاری احکام جاری، 30-12 بجے مِڈ ڈے میل کی فراہمی،پھر چھُٹّی

حیدرآباد: 14۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری،خانگی اور سرکاری امدادی تعلیمی اداروں میں کل 15 مارچ بروز منگل سے آدھے دن کا تعلیمی نظم ہوگا۔

اس سلسلہ میں آج 14 مارچ کو RC No:54/GEN/2022 جاری کرتے ہوئے ریاستی ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن شریمتی اے دیواسینا آئی اے ایس نے ریاست کے تمام ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں 15 مارچ سے جاریہ تعلیمی سال 2021-22 کے اختتام (23 اپریل)  تک تمام سرکاری اور خانگی پرائمری،اپر پرائمری اور ہائی اسکولز میں روزآنہ صبح 45-7 بجے تا دوپہر 30-12 بجے تک تعلیمی نظم ہوگا۔

اور دوپہر 30-12 بجے طلبہ کو مڈ ڈے میل (دوپہر کا کھانا) فراہم کیا جائے۔

ساتھ ہی دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پیش نظر طلبہ کے لیے جاری خصوصی کلاسیس باقاعدہ جاری رکھے جائیں۔بتایا جارہا ہے کہ ریاست میں دن بہ دن گرما کی شدت میں ہورہے اضافہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔اس آدھے دن کے اسکول کے دؤران تعلیمی نظام Time Table بھی جاری کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق صبح 45-7 بجے سے اسکولوں کا آغاز ہوگا۔50-7 بجے سے 8 بجے تک ترانہ (دعائیہ اجتماع Prayer)، 8 بجے تا 40-8 پہلا تعلیمی دؤرانیہ،40-8 بجےصبح تا 20-9 بجے تک تک تعلیم کا دوسرا دؤرانیہ،20-9 بجے تا 10 بجے تک تیسرا تعلیمی دؤرانیہ،10 بجے تا 20-10بجے تک تعلیم میں وقفہ Interval،

دوبارہ 20-10 بجے تا 11 بجے دن تک تعلیم کا چوتھا دؤرانیہ، 11 بجے تا 40-11 بجے دن تک تعلیم کا پانچواں دؤرانیہ اور پھر 40-11 بجے دن تا 30-12 بجے دوپہر تک تعلیم کا چھٹا دؤرانیہ مکمل کیا جائے گا۔اس کے بعد طلبہ کو اسکولوں میں مِڈ ڈے میل فراہم کیا جائے گا۔ بعدازاں اسکولوں کو چھٹی دی جائے گی۔یہ سلسلہ کل 15 مارچ 2022سے جاریہ تعلیمی سال کے اختتام یعنی 23 اپریل تک جاری رہے گا۔