وقارآبادضلع: تانڈورکے مختلف مسائل کے حل کے لیے پرجا بندھو ایپ کا رکن اسمبلی روہت ریڈی کے ہاتھوں آغاز

وقارآبادضلع: تانڈور کے مختلف مسائل کے حل کے لیے "پرجا بندھو ایپ”
اب عوام گھر بیٹھے اپنی شکایت عہدیداروں سے کرسکتے ہیں،عوام ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں
تانڈور میں موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب سے رکن اسمبلی روہت ریڈی کا خطاب

وقارآباد/تانڈور: 27۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام)

حلقہ اسمبلی تانڈور کے مختلف مسائل کے حل اور موجودہ ٹیکنالوجی سے عوام، سرکاری محکمہ جات اور عہدیداروں کو جوڑنے کی غرض سے ” پرجا بندھو ایپ ” کی تیاری عمل میں لائی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے آج یہاں پرجا بندھو ایپ کی لانچنگ کی تقریب میں کیا۔

ملک میں پہلی مرتبہ رکن اسمبلی تانڈور نے حلقہ اسمبلی تانڈور کے عوام کو درپیش مسائل سے واقفیت اورعوام کی جانب سے ان مسائل کو راست متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں سے رجوع کرنے کی غرض سے یہ انوکھا اور منفرد اقدام کرتے ہوئے پرجا بندھو نامی ایپ کا آج باقاعدہ آغاز عمل میں لایا۔

اس سلسلہ میں پرجابندھو ایپ کی لانچنگ تقریب آج یہاں کے آریہ ویشیاکلیانہ منڈپم میں منعقد ہوئی اور رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے اس پرجا بندھو ایپ کا آغاز عمل میں لاتے ہوئے اپنے خطاب میں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی تانڈورکے عوام کے مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اور وہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ مرحلہ وار سطح پر عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے تانڈور کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔اور اسی غرض سے اس پرجا بندھو ایپ کی تیاری عمل میں لائی گئی ہے۔

پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی تانڈور کےعوام انہیں درپیش مسائل کو فوری حل کروانے کی غرض سے اس موبائل ایپ کے ذریعہ اپنے مسائل سے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو واقف کرواسکتے ہیں اور اپنی شکایات بھی درج کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکایات کی اہمیت کے حساب سے عہدیدار فوری حرکت میں آتے ہوئے ان مسائل کو حل کریں گے۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے اس تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پرجا بندھو ایپ کو چلانے کے لیے حلقہ اسمبلی تانڈور کے ہر دس مواضعات کے لیے ایک کلسٹر قائم کیا گیا ہے۔ساتھ ہی منڈلات اور مواضعات کی سطح پر کوآرڈینیٹرس کا تقرر بھی عمل میں لایا گیا ہے جو کہ عوامی مسائل اور شکایت کو فوری حل کرنے کے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس پرجا بندھو ایپ میں شعبہ زراعت سے متعلق سہولت بھی فراہم کی جائے گی جس سے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ صرف تانڈور کی سطح پر قائم اس موبائل ایپ کی کامیابی کے بعد اس طرح کے ایپ ساری ریاست میں بھی عمل آوری کو ممکن بنایا جائے گا۔رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے عوام سے خواہش کی کہ وہ تانڈور کے عوام کے لیے معنون اس پرجا بندھو ایپ کو اپنے موبائل فونس میں ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

اس تقریب میں ایپ کے تیار کنندگان رام پرساد،سریدھر،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،ٹی آرایس قائدین ڈاکٹر سمپت کمار،سرینواس چاری،بنٹارام سدھاکر،ایم پی پی یالال بالیشور گپتا،نرسی ریڈی،سرینواس،سنتوش گوڑ،معزخان،عبدالصمد کے علاوہ دیگر پارٹی قائدین،کارکن اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

” گوگل پلے اسٹور Google Play Store سے اس پرجابندھو ایپ کو اس لنک کو کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے”

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.volteodigital.prajabandhu