باراتیوں کی بس کھائی میں گرگئی، پانچ خواتین اور دو بچوں سمیت 14 ہلاک،دیگر زخمی
وزیراعظم نے مہلوکین کے ورثا کو فی کس دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا
اتراکھنڈ : 22۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
ریاست اتراکھنڈ کے چمپاوت میں پیر کی رات پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 15 فراد اس وقات ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔جب شادی کے باراتیوں کو لے جانے والی بس گہری کھائی میں گرگئی۔
چمپاوت ضلع کے ڈنڈا علاقہ میں پیر کی را ت دس بجے شادی سےواپس ہورہی ایک بس جس میں باراتی سوار تھے بدقسمتی سے گہری کھائی میں گرگئی۔تاہم اس حادثہ کی اطلاع مقامی انتظامیہ کو صبح کی اولین ساعتوں میں تین بجے دی گئی۔
بس میں سوار باراتی ٹنک پور کے پنچ مکھی دھرم شالہ میں منعقدہ شادی میں شرکت کے بعد بولانگیر ضلع کے پیپل پدر سے سیسکیلا میں اپنے مکانات کو واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کی اطلاع کے فوری بعدچمپا پیٹ سے بچاؤ اور راحتی کاموں کے لیے ڈیزاسٹر ٹیم اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چمپاپیٹ دیویندر پنچا نے خبررساں ادارہ پی ٹی آئی کو بتایا کہ گہری کھائی سے اب تک 12 نعشیں نکالی جاچکی ہیں اور مزید دو نعشیں کھائی کی دراڑوں میں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ مہلوکین میں پانچ خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
ایس پی نے کہا کہ زخمیوں کا ٹنک پور اور چمپاوت کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ حادثہ کی شکار اس بس میں کتنے باراتی سوار تھے؟ مہلوکین کا تعلق کاکنئی کے موضع ڈنڈا اور کاٹھوٹی سے بتا گیا ہے۔
اتراکھنڈا میں پیش آئے اس حادثہ پر وزیراعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے افراد خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے پی ایک نینشل ریلیف فنڈ سے مہلوکین کے ورثا کو فی کس دو لاکھ روپئے کی ایکس گریشیا اور زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپئے کا اعلان کیا ہے۔چیف منسٹر اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی نے بھی اس حادثہ پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

مہلوکین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے۔

