دہلی میں بی جے پی کے اقتدار کا قلعہ مسمار کیا جائے گا
نریندرمودی خبردار،ہم قومی سیاست پر اثرانداز ہوں گے
جنگاؤں میں چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا جلسہ سے خطاب
حیدرآباد/جنگاؤں:11۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ آج مرکز کی بی جے پی حکومت اور وزیراعظم نریندرمودی پر شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ دہلی میں موجود بی جے پی اقتدار کے قلعہ کو مسمار کیا جائے گا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور انہیں ملک سے روانہ ہوجانے پر مجبور کرنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

آج جنگاؤں کے یشونت پور میں منعقدہ پارٹی کے ایک جلسہ سے اپنے خطاب میں انتہائی برہم چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ نے مرکزی حکومت اوروزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے تشکیل تلنگانہ کے خلاف راجیہ سبھا میں دئیے گئے ان کے بیان اور ساتھ ہی ریاست تلنگانہ کے ساتھ ان کے سوتیلانہ سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی جانب سے ریاست کے قیام سے اب تک تلنگانہ کو ہر ہر محاذ پر نظر انداز کیا گیا۔مختلف اسکیمات کے فوائد اور فنڈس کی اجرائی میں بھی تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔
https://www.facebook.com/trspartyonline/videos/3158213981166215/
چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے وزیراعظم نریندر مودی کو انتباہ بھی دیا کہ وہ اقتدار کے غرور میں نہ رہیں۔چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ مرکزی سیاست پر بھی اثرانداز ہوں گے۔انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ ملک کے تحفظ کے لیے جمہوری لڑائی کا آغاز کیا جائے اور وہ یہ لڑائی لڑیں گے بھی۔
انہوں نے کہا حلقہ سدی پیٹ کے عوام نے جب اپنے آشیرواد سے انہیں منتخب کرکے ریاستی اسمبلی میں بھیجا تھا تو ہم نے علحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کی تھی۔جنگاؤں کے عوام سے چیف منسٹر نے کہا کہ اگر وہ ان کی تائید و حمایت کریں گے تو دہلی کا قلعہ بھی سر کیا جائے گا۔
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ نے اپنے خطاب کے دؤران اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ "مودی خبردار” ہم شیر کے بچے ہیں جو تمہاری گلہریوں جیسی حرکتوں اور دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں”۔انہوں نے کہا کہ جنگاؤں میں ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں پر بی جے پی والوں نے حملہ کیا ہے۔
چیف منسٹر نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہ ہم بی جے پی والوں نہیں چھوئیں گے،لیکن ہمیں چھینے پر انہیں چھوڑیں گے نہیں! جو بنا ایڈریس غائب ہوجائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ بی جے پی والے اپنے حدود میں رہیں ہم اپنے حدود میں رہیں گے۔
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ نے اس جلسہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت کسانوں اور عوام آدمی کو پریشان کیا ہے۔جبکہ بینکس کے لاکھوں کروڑوں روپئے کھاجانے والے نیرو مودی اور وجئے مالیہ کو ٹکٹ خرید کر وزیراعظم نے لندن روانہ کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کس کا پیسہ تھا؟
چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ چاہے ان کی جان چلی جائے وہ کسانوں کو برقی میٹر نہیں لگائیں گے۔ساتھ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ جو کرنا ہو وہ کرلیں ان کی مخالف عوام پالیسیوں پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
اپنے خطاب میں چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیراعظم کی جانب سے ریاست کے ایک بھی پراجکٹ کو قومی عہدہ نہیں دیا گیا،قاضی پیٹ کے لیے ریلوے کوچ فیکٹری نہیں دی گئی،ریاست کو ایک میڈیکل کالج نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نہیں دئیے کوئی بات نہیں یہ بھی ہمارا لیے اچھا ہے اور انہوں نے انتباہ دیا کہ وزیراعظم کو ملک سے بھگاکر تلنگانہ کی ترقی کے لیے کام کرنے والوں کو اقتدار پر لایا جائے گا۔کے سی آر نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس سلوک کے باؤجود تلنگانہ ریاست تمام معاملات میں ملک کی دیگر ریاستوں میں سب سے آگے ہے۔


