حکومت تلنگانہ نے مکانات میں قورنطین میں موجود افراد کے لیے کوویڈکِٹ گائیڈ لائن اور ادویات کی تفصیلات جاری کیں

حکومت تلنگانہ نے مکانات میں قورنطین میں موجود افراد کے لیے
کوویڈ کِٹ گائیڈ لائن اور ادویات کی تفصیلات جاری کیں

حیدرآباد:18۔جنوری(سحر نیوز ڈاٹ کام)

اب جبکہ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔تو حکومت نے آج سوشل میڈیا پر کوویڈ گائیڈ لائن میڈیکل کِٹ 2022ء جاری کیا ہے۔

جس میں مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنے مکانات میں قورنطین میں رہنے والے کوویڈ متاثرین کے لیے سات روزہ علاج پرمشتمل ادویات کے نام اور ان کے طریقہ استعمال کی تفصیلات پرمشتمل ایک پوسٹر جاری کیا ہے کہ کوویڈ کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ڈاکٹرس کی صلاح پر فوری بعد ان ادویات کا استعمال شروع کریں۔

اور ساتھ ہی ٭۔ روزآنہ جسم کا درجہ حرارت(بخار) چیک کریں۔ ٭۔ آرام کے ساتھ روز 6 منٹ پیدل چلیں۔
اگر بخار کی شدت کم نہ ہورہی ہو اور چلتے وقت سانس پھولنے لگے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔