چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ سے کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار کی خیرسگالی ملاقات

چیف منسٹر تلنگانہ چندراشیکھرراؤ سے
کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار کی خیرسگالی ملاقات
سال 2021ء کے جرائم کی رپورٹ پیش کی،ڈی جی پی کے عہدہ پر ترقی

حیدرآباد: 22۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار جنہیں حکومت نے پیر کے دن ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے عہدہ پر ترقی دی ہے نے آج رات پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ سے خیرسگالی ملاقات کی۔اس موقع چیف منسٹر نے انہیں پھولوں کا گلدستہ حوالے کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پرکمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے سال 2021ء کے دؤران حیدرآباد میں پیش آنے والے جرائم پرمشتمل کتاب چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ کے حوالے کی۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ریاست تلنگانہ میں برسرخدمت 1990ء کے بیاچ کے تین آئی پی ایس عہدیداران انجنی کمار،گووندسنگھ اور روی گپتا کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس DGP#کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں پیر کے دن چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار نے حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم ترقی کے بعد بھی یہ تینوں آئی پی ایس عہدیدار اپنے موجودہ عہدوں پر ہنوز برقرار رہیں گے۔

مسٹرانجنی کمار کمشنر آف پولیس حیدرآباد کے عہدہ پر،مسٹر گووندسنگھ آئی پی ایس،ڈائرکٹر جنرل آف پولیس،کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی ) تلنگانہ کی حیثیت سے اور مسٹر روی گپتا کو پرنسپل سکریٹری برائے حکومت،محکمہ داخلہ تلنگانہ برقرار رکھا گیا ہے۔