کراچی کے خانگی بینک کی بلڈنگ میں زوردار دھماکہ 12ہلاک،کئی زخمی
وقارآباد:18۔ڈسمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
پاکستانی کی معاشی راجدھانی مانے جانے والے شہر کراچی میں آج ہوئے ایک دھماکہ میں 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 16 سے زائد افراد اس دھماکہ سے شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جن میں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔اور مہلوکین میں بینک ملازمین کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے!
کراچی کے شیرشاہ علاقہ میں پراچہ چوک پرموجود ایک خانگی بینک کی عمارت میں آج بعد دوپہر یہ دھماکہ ہوا ہے۔خبررساں ادارہ اے این آئی کے ٹوئٹ میں اس دھماکہ کے مہلوکین کی تعداد 10 بئای گئی تھی بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں مہلوکین کی تعداد 12 بتائی گئی ہے۔
خانگی بینک میں ہوئے اس دھماکہ سے قریب ہی موجود دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔وہیں اس بینک کے قریب موجود ایک گیس اسٹیشن بھی اس دھماکہ سے منہدم ہوگیا ہے۔اس دھماکہ کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ جائے مقام پر پہنچ گئے اور بچاؤ و راحتی کاموں کا آغاز کردیا۔
https://twitter.com/MeghBulletin/status/1472144402143268865
ابتدائی اطلاعات میں مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ گیس کے خارج ہونے سے ہوا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق دھماکہ کے بعد منہدم ہونے والی اس عمارت کے ملبہ میں کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں انہیں باہر نکالا جارہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دھماکہ کے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے!
https://twitter.com/TheFact201/status/1472163173075537920

