محمد عبدالرؤف نے سب انسپکٹر پولیس تانڈور ٹاؤن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

محمدعبدالرؤف نے سب انسپکٹر پولیس تانڈور ٹاؤن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا
عوام کیساتھ دوستانہ تعلقات کے ذریعہ امن و امان کی برقراری کا عزم
غیر سماجی سرگرمیوں کی سرکوبی اور ٹریفک مسئلہ کے حل کو یقینی بنایا جائے گا

وقارآباد/تانڈور: 12۔ڈسمبر(سحرنیوز ڈاٹ کام)

سب انسپکٹر پولیس۔1 تانڈور ٹاؤن کی حیثیت سے محمدعبدالرؤف نے تانڈور پولیس اسٹیشن پہنچ کر متبدلہ سب انسپکٹر  پولیس ستیش سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔جبکہ متبدلہ سب انسپکٹر  پولیس۔1 تانڈور ٹاؤن ستیش کا تبادلہ حلقہ اسمبلی تانڈور میں موجود پدیمول پولیس اسٹیشن عمل میں لایا گیا۔

وہیں سب انسپکٹرپولیس تانڈور۔2 گیری کو دفتر ایس پی وقارآباد ضلع میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسی طرح سب انسپکٹر پولیس تانڈور۔2 کی حیثیت اروند کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

قبل ازیں سب انسپکٹر پولیس تانڈور ٹاؤن محمدعبدالرؤف نے حلقہ اسمبلی تانڈور کے بشیر آباد منڈل پولیس اسٹیشن اور وقارآباد میں ٹرینی سب انسپکٹر کی اپنی تربیت مکمل کی۔جس کے بعد بحیثیت سب انسپکٹر پولیس۔1 ان کی پہلی پوسٹنگ ضلع وقارآباد کے تانڈور پولیس اسٹیشن پر کی گئی ہے۔

اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعدمحمدعبدالرؤف سب انسپکٹر پولیس تانڈور۔1 نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ تانڈور میں عوام کیساتھ دوستانہ تعلقات کے ذریعہ امن و امان کی برقراری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ساتھ ہی غیر سماجی حرکتوں اور سرگرمیوں کی سرکوبی اور ٹریفک مسئلہ کے حل کو بھی وہ یقینی بنائیں گے۔

یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس نارتھ زون کی جانب سے 6 ڈسمبر کو R.O.No.725/2021 اور RcNo.1303/Camp/HR/2021 کے تحت ضلع وقارآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں برسرخدمت سب انسپکٹران پولیس کے تبادلے عمل میں لائے گئے تھے۔