زندگی جیسی تمنا تھی نہیں کچھ کم ہے٭٭ہر گھڑی ہوتا ہے احساس کہیں کچھ کم ہے :غزل،شاعر : شہریار،گلوکار: جگجیت سنگھ

غزل:
شاعر : شہریار

زندگی جیسی تمنا تھی نہیں کچھ کم ہے
ہر گھڑی ہوتا ہے احساس کہیں کچھ کم ہے
٭٭٭
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہے
اپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
٭٭٭
بچھڑے لوگوں سے ملاقات کبھی پھر ہوگی
دل میں امید تو کافی ہے یقیں کچھ کم ہے
٭٭٭
اب جدھر دیکھئے لگتا ہے کہ اس دنیا میں
کہیں کچھ چیز زیادہ ہے کہیں کچھ کم ہے
٭٭٭
آج بھی ہے تری دوری ہی اداسی کا سبب
یہ الگ بات کہ پہلی سی نہیں کچھ کم ہے

 

” شہریار کی اس غزل کو جگجیت سنگھ کی آواز میں اس یوٹیوب لنک پر سنا جاسکتا ہے "