وقارآباد ضلع: کل 26 نومبر کو صرف یالال،بشیرآباد اور تانڈور منڈلات میں برقی سربراہی مسدود رہے گی،شہریان تانڈور پریشان نہ ہوں

کل 26 نومبر کو صرف یالال،بشیرآباد اور تانڈورمنڈلات میں ہی برقی سربراہی مسدود رہے گی
شہریان تانڈور پریشان نہ ہوں،اندرماں کالونی،راجیوگروہا،این ٹی آرنگر میں بھی برقی سربراہی جاری رہے گی

وقارآباد/تانڈور: 25۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآباد ضلع کے اسمبلی حلقہ تانڈور میں آج شام سے واٹس ایپ پر ایک میسیج تیزی کے ساتھ وائرل ہوا ہے۔

محکمہ برقی تانڈور کے ڈی ای ای کے نام سے منسوب اس میسیج میں اطلاع دی گئی ہے کہ کل 26 نومبر 2021ء بروز جمعہ،تانڈور میں موجود 220KV کے حامل برقی سب اسٹیشن کی دیکھ بھال اور مرمتی کاموں کی وجہ سے بشیرآباد، یالال اور تانڈور منڈلات میں دوپہر 30-12 بجے سے سہء پہر 3 بجے تک برقی سربراہی مسدود رہے گی۔

شہریان تانڈور کی جانب سے اس میسیج کو بڑے پیمانے پر واٹس ایپ پر اس غلط فہمی کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے کہ تانڈور ٹاؤن میں بھی کل برقی سربراہی مسدود رہے گی اور کل جمعہ کا دن بھی ہے۔

تانڈور میں واٹس ایپ پر وائرل ہونے والا پیغام۔

اس سلسلہ میں سحرنیوز ڈاٹ کام نے محکمہ برقی کے عہدیداروں سے تصدیق کی تو بتایا گیا ہے کہ کل 26 نومبر کو صرف یالال، بشیرآباد اور تانڈور منڈل کے مواضعات میں ہی برقی سربراہی مسدود رہے گی۔

جبکہ بشمول قدیم تانڈور،تانڈور کے تمام بلدی حلقوں میں برقی سربراہی حسب معمول جاری رہے گی اس سلسلہ میں شہریان تانڈور غلط فہمی کا شکار ہوکر پریشان نہ ہوں۔

تانڈور منڈل کے تحت کل 26 نومبر کو 30-12بجے دوپہر سے سہء پہر 3 بجے تک صرف تانڈور منڈل میں موجود مواضعات گوتاپور،اللہ پور، چینگول،ملکاپور،کوتلا پور،جنگورتی،سرگری پیٹ،کوٹا باسپلی، گنتہ باسپلی،مٹا باسپلی کے علاوہ کرنکوٹ،ہوگی پور،بیلکٹور،چندراونچہ اور چنگیز پور،کونا پور، ایلمکنہ کے علاوہ دیگر مواضعات میں ہی برقی سربراہی مسدود رہے گی۔

جبکہ تانڈور ٹاؤن کے تمام بلدی حلقہ جات،قدیم تانڈور کے پورے علاقے،حیدرآباد روڈ پر موجود اندرماں کالونی،راجیوگروہا کالونی،ظہیرآباد روڈ پر موجود وجئے نگر کالونی،این ٹی آر نگر کالونی،اندرانگر،کوکٹ روڈ اور کوڑنگل روڈ پر باقاعدہ برقی سربراہی جاری رہے گی اور ان علاقوں میں برقی مسدود نہیں رہے گی۔