ریل کی پٹریوں پر ٹرین موت کی طرح تعاقب کررہی تھی
اور خرگوش نے ہمت نہیں ہاری، لمبے فاصلہ تک دؤڑتا رہا
حیدرآباد: 21۔نومبر(سحرنیوزڈیسک)

سوشل میڈیا پر اکثر ایسے کئی ویڈیوس شیئر کیے جاتے ہیں جو کہ زیادہ تر مزاح سے بھرپور ہوتے ہیں اور کئی ایک ویڈیوس سبق آموز بھی ہوتے ہیں۔وہیں کئی ایسے ویڈیوس بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہیں جن میں ایک پیغام چھپا ہوا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ایسے ویڈیوس حوصلہ بخشنے والے بھی ہوتے ہیں کہ مصیبتوں کے وقت گھبرانا بالکل نہیں ہے اور اپنی خوداعتمادی اور حوصلہ کے ذریعہ درپیش مشکلات اور مسائل کے گھیرے سے نکل آنا ہے۔
سوشل میڈیا کے فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں ایک خرگوش ریلوے بریج جس کے نیچے پانی بہہ رہا ہے پر ایک ٹرین کے سامنے دؤڑ رہا ہے اور موت بن کر ٹرین اس کا تعاقب کررہی ہے۔
یہ ننھی بے زبان جان پھر بھی ہار نہیں مانتی اور نہ ہی گھبراکر خود کو حالات کے حوالے کردیتی ہے بلکہ یہ خرگوش اپنی پوری طاقت کو یکجا کرکے ایک لمبے فاصلہ تک ٹرین کے سامنے دؤرتا ہی جاتا ہے اور خود کو اس ٹرین کی زد میں آنے سے خود کو بچالیتا ہے۔
https://www.facebook.com/watch/?v=310954183926821&t=0
فیس بک پر جانوروں کے لیے کام کرنے والی انٹرنیشنل تنظیم ” وائرل ہاگ” ViralHog ” نے اس ویڈیو کو اپنے مصدقہ پیج پر پوسٹ کیا ہے۔
38 سیکنڈ کے اس سنسنی خیز ویڈیو کو اب تک صرف فیس بک پر ہی 9.8 ملین فیس بک صارفین نے دیکھا ہے۔جبکہ 20،000 سے زائد صارفین نے اسے لائیک کیا ہے اور ہزاروں نے اس ویڈیو پر مختلف کمنٹ ہیں۔
اس ویڈیو کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ویڈیو کو خود ٹرین کے ڈرائیور یا معاون ڈرائیور نے شوٹ کیا ہے!۔

ٹرین کے سامنے اپنی جان بچانے کے لیے ٹرین کی رفتار سے زیادہ ٹرین کے آگے دؤڑ لگانے والے اس خرگوش کی تعریف کرنی چاہئے اور اس کی یہ ہمت لائق داد ہے اور اس سے انسان کو ایک پیغام بھی ملتا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں امید کا دامن کبھی مت چھوڑو
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید خوبصورت خرگوش پتہ نہیں کہاں سے اور کس طرح ٹرین کے سامنے آگیا تھا لیکن وہ ٹرین کی زد میں آنے سے خود کو بچانے کے لیے ٹرین کے سامنے دؤڑتا ہی جاتا ہے خرگوش کی اس ہمت کو دیکھتے ہوئے ٹرین ڈرائیور ٹرین کی رفتار کم کردیتا ہے اور مسلسل ٹرین کی سیٹی بجاتے ہوئے اس خرگوش کو اپنی رفتار مزید تیز کرنے کا اشارہ دیتا رہتا ہے۔
وہیں ٹرین کے ڈرائیور اور معاون ڈرائیور کے ہنسنے کی آواز بھی اس ویڈیو میں سنی جاسکتی ہے۔

بالآخر 38 سیکنڈ کے اس ویڈیو کے آخری حصہ میں دو یا تین سیکنڈ قبل کافی فاصلہ کے بعد ایک ریلوے کراسنگ آتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ خرگوش ٹرین کی پٹریوں سے ریلوے کراسنگ کی سڑک کا سہارا لیتے ہوئے پٹریوں سے کو چھوڑ کر بائیں جانب نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

