وقارآبادضلع کے مومن پیٹ منڈل میں
ڈائرکٹرالمیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حافظ محمدفیاض علی کے ہاتھوں رینبو آن لائن سرویس سنٹر کا افتتاح
وقارآباد: 05۔نومبر (پریس نوٹ)
وقارآباد ضلع کے مومن پیٹ منڈل مستقر میں حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائرکٹر االمیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس،حج وعمرہ گروپ،مانصاحب ٹینک،حیدرآباد نے رینبو آن لائن سرویس کا افتتاح انجام دیا۔

اس افتتاحی تقریب میں سابق ریاستی وزیر ہینڈ لوم اینڈ ٹیکسٹائل و انڈسٹری متحدہ ریاست آندھرا پردیش و سابق رکن اسمبلی وقارآباد جی۔ پرساد کماربھی شریک تھے۔
قبل ازیں رینبو آن لائن سروس سنٹرکے مالکین نے حافظ محمد فیاض علی کی شال و گل پوشی انجام دیا اس افتتاحی تقریب میں انور پٹیل اور اعجاز پٹیل کے علاوہ مومن پیٹ کے ذمہ داران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

