تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے یوم اردو اور یوم قومی تعلیم کے ضمن میں7 نومبرکو تحریری مقابلے،5 نومبررجسٹریشن کی آخری تاریخ

تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے” یوم اردو ” اور ” یوم قومی تعلیم "کےضمن میں7 نومبرکو تحریری مقابلے
انوارالعلوم کالج،ملے پلی،حیدرآباد میں منعقد ہوں گے، آج 5 نومبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ

حیدرآباد: 04۔نومبر(سحرنیوزڈاٹ کام/پریس نوٹ)

ڈائرکٹر وسکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی ڈاکٹر محمد غوث کی اطلاع کے بموجب اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر’’یوم اردو‘‘ اور مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر’’قومی یوم تعلیم‘‘کے ضمن میں ہائی اسکول،جونیئر و ڈگری کالج اور یونیورسٹی طلبہ و ریسرچ اسکالرس کے لیے ریاستی سطح کے تحریری مقابلے بتاریخ 7 نومبر، بروز اتوار 10بجے صبح انوارالعلوم کالج،ملے پلی،حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ہائی اسکول طلبہ کے لیے تحریری مقابلے کا عنوان” علامہ اقبال کا پیغام بچوں کے نام‘‘، جونیئر و ڈگری کالج طلبہ کے لیے” مولانا ابوالکلام آزاد کا ملک و قوم کی تعمیر میں حصہ” اور یونیورسٹی و کالج،ریسرچ اسکالرس کے لیے عنوان” اردو زبان کی ترقی و ترویج مسائل اور امکانات‘‘ طئے کیے گئے ہیں۔اور ان مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند طلبہ آج 5 نومبر ، بروز جمعہ شام 5بجے تک آن لائن رجسٹریشن لنک https://forms.gle/5Dv65SMSrViViD7t7 کے ذریعہ کرواسکتے ہیں۔جبکہ آف لائن رجسٹریشن اردو مسکن خلوت،حیدآباد پر کروایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد غوث ڈائرکٹر وسکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ تحریری مقابلوں کے لیے ایک ہزار الفاظ یا تین تا چار صفحات پر مضمون لکھنے کی شرط ہوگی۔تحریری مقابلے صرف اردو زبان میں منعقد ہوں گے۔مقابلوں میں شرکت کے خواہش مند طلبہ کو اپنے ساتھ بونافائیڈ سرٹیفکیٹ رکھنا ہوگا اور اپنے خرچ پر سرپرستوں کے ساتھ مقابلے میں شرکت کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر محمدغوث نے اسکول،کالج و یونیورسٹی کے طلبہ و ریسرچ اسکالرس سے خواہش کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر جسمانی فاصلہ کا خاص خیال رکھتے ہوئے اور ماسک پہن کر ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان تحریری مقابلوں میں شرکت کریں۔

ڈائرکٹر/سکریٹری اردو اکیڈیمی محمدغوث نے کہا کہ اس مقابلے کے امیدواروں کو ایک گھنٹہ قبل امتحان گاہ میں حاضر رہنا ہوگا۔مزید رہنمائی کے لیےمحمد یوسف خان سے فون نمبر 9848116614 اور اختر حسین سے فون نمبر 9000006816 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔