وقارآباد ریلوے اسٹیشن پر کونارک ایکسپریس سے 77 کلو گانجہ ضبط
20 لاکھ روپئے مالیتی گانجہ مہاراشٹرا منتقل کرنے والے چار افراد گرفتار
وقارآباد: 12۔جنوری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
محکمہ آبکاری وقارآباد ضلع اور ریلوے پروٹیکشن فورس وقار آباد نے آج ایک بڑی کارروائی انجام دیتےہوئے اڑیسہ کےبھوبنیشور سے ممبئی جانے والی کونارک ایکسپریس سے 77 کلو گانجہ ضبط کرتےہوئےمہاراشٹرا کو گانجہ منتقل کرنےوالی اس ٹیم کے چار افراد کو گرفتار کرلیاہے۔عہدیداروں کے مطابق ضبط شدہ گانجہ کی مالیت 20 لاکھ روپئے ہے۔جسے باقاعدہ پیاکٹوں کی شکل میں پیاک کرکے منتقل کیا جا رہا تھا۔
ریلوے پروٹیکشن فورس وقارآباد ریلوے اسٹیشن اور محکمہ آبکاری وقارآباد اور کے عہدیداروں کےمطابق مصدقہ اطلاع کےبعد بھوبنیشور سے براہ سکندرآباد ممبئی جانےوالی کونارک ایکسپریس کو وقارآباد ریلوے اسٹیشن پر روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے ایک کوچ سے 77 کلو گانجہ برآمد ہوا جسے ضبط کرلیا گیا جس کی مالیت زائد از 20 لاکھ روپئے ہے۔
ریلوے پروٹیکشن فورس وقارآباد ریلوے اسٹیشن اورمحکمہ آبکاری وقارآباد عہدیداروں ٹرین کے ذریعہ اس گانجہ کو مہاراشٹرا منتقل کرنےوالے چار ملزمین کو تحویل میں لے لیا گیا۔عہدیداروں کے مطابق اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سرکل انسپکٹر،ریلوے پروٹیکشن فورس RPF# ،وقارآباد مسٹر کے۔راجندر پرساد نے سحرنیوز کو بتایاکہ محکمہ ریلوے پروٹیکشن فورس وقارآباد ریلوے اسٹیشن اورمحکمہ آبکاری وقارآباد کی اس مشترکہ کارروائی میں سرکل انسپکٹر پولیس،ریلوےپروٹیکشن فورس وقارآبادکے۔راجندر پرساد،نوین چندرا ڈی پی اومحکمہ آبکاری وقارآباد,سرینواس ریڈی اے پی اینڈ ای ایس،دھنونت ریڈی سرکل انسپکٹر ٹاسک فورس محکمہ آبکاری وقارآباد کے علاوہ ریلوے پروٹیکشن فورس وقارآباد اور محکمہ آبکاری وقار آباد کے دیگر عملہ نے حصہ لیا۔
سرکل انسپکٹر ریلوے پروٹیکشن فورس وقارآبادکے۔راجندر پرساد نے بتایاکہ گانجہ کےساتھ گرفتار شدہ چاروں ملزمین کاتعلق ریاست اڑیسہ سے ہے تاہم یہ گانجہ آندھرا پردیش کے پلاسا سے چھترا پور مہاراشٹرا منتقل کیا جا رہا تھا۔

” یہ بھی پڑھیں "
آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پہنچے

