ملک کی آزادی تمام طبقات کی متحدہ جدوجہد کا نتیجہ ، ہندوستان مختلف تہذیبوں کا گہوارہ: ڈی ایس پی تانڈور

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

ملک کی آزادی تمام طبقات کی متحدہ جدوجہد کا نتیجہ،ہندوستان مختلف تہذیبوں کا گہوارہ

جمعیۃ علماءضلع وقارآباد کی جانب سے منعقدہ یوم آزادی تقریب سے ڈی ایس پی تانڈورلکشمی نارائنا کا خطاب

وقارآباد/تانڈور:15۔اگست(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ضلع وقارآباد کے تانڈور میں بھی ملک کی 75 ویں یوم آزادی تقاریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں ۔یہاں کی مختلف مسلم تنظیموں اور دینی مدارس میں قومی پرچم لہرائے گئے۔

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے جشن یوم آزادی تقریب کا صدر جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کی زیر صدارت تنظیم کے دفتر واقع تانڈور میں شایان شان طریقہ سے اہتمام کیا گیا۔

جس میں ڈی ایس پی تانڈورلکشمی نارائنا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی اور قومی پرچم کو سلامی دی۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی تانڈورلکشمی نارائنا نے کہا کہ ملک کی آزادی تمام طبقات کی متحدہ کوشش و جدوجہد کا نتیجہ ہے اور ہندوستان کی تمام اقوام نے تحریک آزادی میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہندوستان مختلف تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور یہی ہندوستان کی خوبصورتی ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس تقریب یوم آزادی میں مولاناخلیل الرحمن محمدی (صدر جمعیۃ اہل حدیث)،عبدالاحد سابق صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور،سید عبدالغفور پاشاہ، محمدطاہر قریشی (چیف پروموٹر الماس انٹرنیشنل اسکول،تانڈور)،عبداللہ مجاہدی،سید کمال اطہر(ریاستی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا) فاروق ساحل،محمدفہیم خان (امیر جماعت اسلامی تانڈور) باغبان کریم باغبان (صدر لاری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور) ،ڈاکٹر حافظ عبدالسلام نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،حافظ محمد رئیس الدین سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،مولانا آصف الدین رشیدی صدر دینی تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی جوائنٹ سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد،حافظ محمد مقبول احمد خازن جمعیۃ علماء تانڈور،مولانا سید فراست علی نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ تانڈور،

مولانا اظہر الدین قاسمی معین خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد، مولانا عبدالقدوس رشادی،حافظ زبیر کرنکوٹ،مفتی سید شکیل احمد قاسمی،مفتی سعید احمد قاسمی جوائنٹ سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ ضلع وقارآباد،مولانا عبیداللہ شاکر قاسمی، محمد صادق قریشی،پاشاہ قریشی، عبدالقدیر قریشی کے علاوہ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے اراکین اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے