وقارآباد اور تانڈور میں 75 ویں یوم آزادی تقاریب جوش و خروش سے منائی گئیں

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآباد اور تانڈور میں 75 ویں یوم آزادی تقاریب جوش و خروش سے منائی گئیں

ڈپٹی اسپیکر،ضلع کلکٹر،ضلع ایس پی،ایم ایل اے تانڈور،صدر بلدیہ،صدر ٹی آرایس،صدرمجلس،صدراسٹون مرچنٹس نے پرچم لہرائے

وقارآباد/تانڈور:15۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام) 

آج 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر وقارآباد کے پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی ٹی۔پدما راؤ گوڑ نے قومی پرچم لہرایا اورکھلی جیپ میں سوار ہوکر پولیس پریڈ کی سلامی لی۔

اس تقریب یوم آزادی میں صدرنشین ضلع پریشد مسز سنیتا مہندر ریڈی،کلکٹر ضلع وقارآباد پوسومی باسو،ضلع ایس پی ایم۔ نارائنا،ایڈیشنل ایس پی ایم اے رشید ،ارکان اسمبلی وقارآباد ،کوڑنگل اور پرگی ڈاکٹر ایم۔آنند، پی۔ نریندرریڈی اور مہیش ریڈی، ایڈیشنل کلکٹران موتی لال، چندریا،صدر نشین بلدیہ سی۔منجولہ رمیش،نائب صدرنشین بلدیہ شمشاد بیگم کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے عہدیداران اور عوامی نمائندے شریک تھے۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر ٹی۔پدماراؤگوڑ اورضلع کلکٹر کے ہاتھوں ضلع میں بہترین خدمات انجام دینے والے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں میں ایوارڈس اور اسناد تقسیم کیے گئے۔

دفتر ضلع پریشد وقارآباد میں منعقدہ تقریب میں صدرنشین ضلع پریشد مسز پی۔سنیتا مہندرریڈی نے،دفتر کلکٹریٹ وقارآباد میں ضلع کلکٹر پوسومی باسو نے،دفتر ایس پی وقارآباد میں ایس پی ایم۔ نارائنا نے قومی پرچم لہرایا۔ان کے علاوہ ضلع ہیڈ کوارٹر وقارآباد میں موجود تمام ضلعی دفاتر میں متعلقہ عہدیداروں نے پرچم کشائی انجام دی۔

تانڈور میں بھی 75 ویں یوم آزادی کی تقاریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں۔ایم ایل اے کیمپ آفس پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے پرچم کشائی انجام دی بعد ازاں رکن اسمبلی نے اقلیتی اقامتی اسکول، گرلز ہاسٹل، دفتر بلدیہ اور نہرو گنج میں منعقدہ تقاریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدرنشین بلدیہ سواپنا پریمل،نائب صدرنشین بلدیہ دیپا نرسملو،صدرنشین زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک، نائب صدر وینکٹ ریڈی،ٹی آرایس قائدین ڈاکٹرسمپت کمار، پٹلولا نرسملو،ایم اےنعیم افو،سابق رکن بلدیہ محمدعرفان،عبدالرزاق،امتیاز بابا،محمدجاوید،معزخان،ایم اے صمد،انور خان،سرینواس چاری،سنتوش گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

دفتر بلدیہ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب میں صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل نے پرچم کشائی انجام دی اس موقع پر ارکان بلدیہ اور بلدی عہدیدار موجود تھے۔

جبکہ گاندھی چوک پر صدرنشین بلدیہ سواپنا پریمل نے،جونیئر سول کورٹ میں منصف مجسٹریٹ محترمہ پی۔سواپنا نے، دفتر آرڈی او میں آرڈی او اشوک کمار نے،دفتر پولیس سب ڈویثرنل آفس پر ڈی ایس پی لکشمی نارائنا نے سیاسی قائدین،منتخبہ عوامی نمائندوں اور متعلقہ عہدیداروں کی موجودگی میں پرچم لہرائے۔

سابق وزیر ٹرانسپورٹ و رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی کی مقامی رہائش گاہ پر منعقدہ یوم آزادی تقریب میں صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف نے قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل،ٹی آرایس فلورلیڈر بلدیہ شوبھارانی،ارکان بلدیہ عبدالرزاق،مختار احمد ناز،ٹی آرایس قائدین سید زبیر لالہ،راجو گوڑ ،رکن ضلع آرٹی اے محمد جاوید،محمدمحمود خان، بویا راجو ،محمدحسن الدین اورشیراز کے علاوہ ارکان بلدیہ اور دیگر قائدین شریک تھے۔

اسٹون بھون پرصدر ا سٹون مرچنٹس ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈو ایم اے قیوم (غنی بھائی ) نے صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن محمد یٰسین خان( انور خان ) اوردونوں تنظیموں کے دیگر عہدیداران ایم اے ستار مجاہدی (گولکنڈہ)کنچم مرلی،وینکٹ رام ریڈی،سید منظور پاشاہ،کے۔ چندرا شیکھر اور دیگر اراکین اور اسٹاف کی موجودگی میں قوی ترنگا لہرایا۔

صدرمجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری نے قدیم تانڈور میں اویسی کمیونٹی سنٹر پرقومی پرچم بلندکیا۔اس موقع پرمجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجدعلی، مجلسی رکن بلدیہ آفرین جویریہ،مجلسی قائدین بی آر محمد یونس، نبی صابر، ملک بارود،محمد جیلانی،قیوم چاوش،انور خان،محمد معز،محمد وسیم کے علاوہ مجلسی کارکنوں و محبان مجلس کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس کے علاوہ یہاں کے مختلف دینی مدارس،مسلم تنظیموں کے دفاتر اورمختلف بلدی حلقہ جات اور چوراہوں پر متعلقہ ارکان بلدیہ اور ذمہ داران نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے