گجرات کے ساحل پر 1,700 کروڑ روپئے مالیتی 700 کلو منشیات ضبط، 8 ایرانی شہری گرفتار
نئی دہلی : 15۔نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، انڈین نیوی اور اے ٹی ایس گجرات پولیس کے مشترکہ آپریشن میں، تقریباً 700 کلو میتھامفیٹامین (منشیات) کی کھیپ کے ساتھ ایک کشتی کو ہندوستان کے علاقائی پانی میں روک کر اسے ضبط کرلیا۔بغیر کسی شناختی دستاویزات۔اس کشتی میں سوار 8 شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے اور این سی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شدگان ایرانی شہری ہیں۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ انٹلی جنس کی اطلاعات پرکہ ایک جہاز جس میں اے آئی ایس نصب نہیں ہے، نشہ آور ادویات / سائیکو ٹراپک مادوں کے ساتھ ہندوستانی پانی میں داخل ہو گا۔جس کے فوری بعد انڈین نیوی کے عہدیداروں کے ساتھ گجرات کے سمندر میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جسے”ساگر منتھن-4‘ کا نام دیا گیا۔
انڈین نیوی نے اپنی میری ٹائم گشتی جہازوں کی گشت کومزیدمتحرک کرتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، انڈین نیوی اور اے ٹی ایس گجرات پولیس نےاپنی مشترکہ کامیاب کارروائی میں آج 15 نومبر کو ایک غیر رجسٹرڈ جہاز کی نشاندہی کی اور اسےروک کر تلاشی لیتے ہوئے اس جہاز سے 700 کلو گرام میتھامفیٹامین (منشیات) ضبط کرتے ہوئے کشتی میں سوار 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ڈرگ سنڈیکیٹ کے پسماندہ اور فارورڈ لنکس کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں جس کے لیے غیر ملکی ڈی ایل ای اے کی مدد لی جا رہی ہے۔یہ آپریشن ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی بھی ایک بہترین مثال ہے۔
یاد رہےکہ آپریشن”ساگر-منتھن” کا آغاز جاریہ سال کے آغاز میں نارکو ٹیکس کنٹرول بیورو(این سی بی) ہیڈ کوارٹر کی آپریشنز برانچ کے عہدیداروں اور ہندوستانی بحریہ(انڈین نیوی) کے آپریشنز/انٹیلی جنس ونگ کے عہدیداران، ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور اے ٹی ایس گجرات پولیس پر مشتمل کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی تاکہ غیر قانونی منشیات کی سمندری اسمگلنگ سے پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے۔
این سی بی نے انڈین نیوی اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے تعاون سے اس طرح کےبحری آپریشنوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے اور اب تک تقریباً 3400 کلو گرام مختلف نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادہ ضبط کیا گیا ہے اور تین واقعات میں 11 ایرانی اور 14 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/1070655174847329
” یہ بھی پڑھیں "


narcoticscontrolboard#
indiannavy#
gujaratats#
methamphetamine#
drugs#
seized#
gujaratcoast#
#8iraniansheld

