تلنگانہ میں کورونا وبا کی شدت میں کمی کا سلسلہ جاری
آج 258 افراد متاثر، تین اضلاع میں ایک بھی کیس درج نہیں ہوا
حیدرآباد :22۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں گزشتہ دیڑھ سال کے دؤران پہلی اور دوسری لہر کی شکل میں شدت اختیار کرنے والی کورونا وبا میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے جسے عوام کے لیے راحت کا باعث ہی کہا جاسکتا ہے۔
ریاست میں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث مفلوج ہوچکی عام زندگی تقریباً بحال ہوچکی ہے پھر اس کے بعد ریاست میں یکم ستمبر سے تمام تعلیمی اداروں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
اسی دؤران تشویشناک طور پر دو ہفتہ قبل نلگنڈہ کے ایک خانگی اسکول کے پرنسپل کی کوویڈ سے موت اور دیگر تین ٹیچرس کے متاثر ہونے کی اطلاع نے طلبہ اور ان کے والدین میں تشویش پیدا کردی تھی ایسے میں انہی دنوں بھدرادری ضلع کوتہ گوڑم کے سنگارینی وومینس کالج میں بھی کورونا وائرس کی دہشت پھیل گئی تھی جہاں کے 6 ملازمین کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے ریاست میں کوویڈ وبا کی شدت میں لگاتار کمی درج کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست میں 258 کورونا وائرس کے مثبت کیس درج ہوئے ہیں اور ایک کورونا متاثر کی موت واقع ہوئی ہے۔وہیں ریاست میں کورونا وائرس کے 4,946 ایکٹیو کیس ہیں۔
ریاست تلنگانہ میں اب تک جملہ 6,64,164 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اوراس وباء میں اب تک ریاست میں 3,908 متاثرین کی موت واقع ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت تلنگانہ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں کوویڈ سے مرنے والوں کی شرح تناسب 0.58 فیصد ہے۔جبکہ ملک میں یہی شرح اموات 1.3 فیصد ہے۔
وہیں ریاست میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کا شرح تناسب 98.66 فیصد ہے جبکہ ملک میں یہ 97.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست کے ریاست کے اضلاع وقارآباد،نارائن پیٹ اور جئے شنکر بھوپال پلی میں ایک بھی کورونا پازیٹیو کیس ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ صحت تلنگانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد گریٹر حیدرآباد سے ہے جن کی تعداد 69ہے۔
جبکہ اضلاع کریم نگر میں 25،نلگنڈہ میں 12،کھمم میں15،بھدرادری کوتہ گوڑم میں 3،میڑچل ملکاجگری میں13، رنگاریڈی میں 21، سوریہ پیٹ میں 5، پیدا پلی میں 8، ورنگل اربن میں 12، ورنگل رورل میں 7، یادادری بھونگیر میں3،ونپرتی میں 2،سدی پیٹ میں 7، سنگاریڈی میں 2، راجنا سرسلہ میں 3،نظام آباد میں 3،نرمل میں ایک،ناگرکرنول میں ایک، میدک میں ایک،منچریال میں9،محبوب آباد میں 4،محبوب نگر میں 5، کومرم بھیم آصف آبادمیں ایک،کاماریڈی میں ایک، جوگولامبا گدوال میں 2، جنگاؤں میں 10، عادل آباد میں 2، اور جگتیال میں 8 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔