اخبار کے ہاکر لڑکے کی خوداعتمادی، ریاستی وزیر کے ٹی آرنے کہا اس لڑکے کے ویڈیو نے مجھے متاثر کیا

ریاستی خبریں

اخبار کے ہاکر لڑکے کی خوداعتمادی
ریاستی وزیر کے ٹی آرنے کہا اس لڑکے کے ویڈیو نے مجھے متاثر کیا

حیدرآباد:23۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

کہتے ہیں کہ کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا،ایمانداری اور محنت سے کمایا گیا لقمہ انسان کے ضمیر کو بھی مطمئن کرتا ہے۔اور ہیرا پھیری، دھوکہ دہی اور غلط طریقوں سے کمائی گئی دؤلت دنیاوی آسائش کے سامان تو مہیاکرواتی ہے لیکن ذہنی سکون فراہم نہیں کرتی!!

محنت اور اپنے کام کے تئیں مطمئن ایک ایسے ہی لڑکے نے جو کہ ایک سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرتا ہے اور صبح کے وقت سیکل پر گھر گھر جاکر اخبار ڈالنے کا کام بھی کرتا ہےریاستی وزیر آئی ٹی ،بلدی نظم و نسق و صنعت کے۔ تارک راماراؤ(کے ٹی آر) کو متاثر کیا ہے۔

ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر جو کہ سوشل میڈیا پر ہمیشہ ایکٹیو رہتے ہیں اور ضرورتمندوں کی فوری مدد کو ممکن بناتے ہیں آج اس لڑکے سے شدید متاثر ہوکر اس لڑکے کی خوداعتمادی اورحوصلہ کی زبردست ستائش کرتے ہوئے اس لڑکے کاایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔

جس کے ساتھ ریاستی وزیر آئی ٹی ،بلدی نظم و نسق و صنعت کے۔ تارک راماراؤ تلنگانہ نے لکھا ہے کہ ” جگتیال ٹاؤن کا یہ ویڈیو بہت پسند آیا،اس لڑکے کا نام جئے پرکاش ہے جو کہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور اخبار ڈالتے ہوئے اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

کے ٹی آر نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ اس لڑکے کی سوچ ،اس کی خود اعتمادی،پرسکون انداز میں اس کے بات کرنے کا انداز اور اس کے چہرے کے اتار چڑھاؤ اور یہ کہتا ہے کہ کام کرنے میں حرج کیا ہے؟ اب اگر محنت کروں گا تو مستقبل بہتر ہوگا”۔

اشتہار Advertisement

ریاستی وزیر کے ٹی آر کی جانب سے پوسٹ کیے گئے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور لوگ کمنٹس کرتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ یہ لڑکا اور اس کے خیالات آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے بالخصوص اپنی شادی کے بعد بھی ماں باپ پر بوجھ بننے والی اؤلاد کے لیے یہ لڑکا ایک سبق اور مثال ہے!!

دراصل یہ ویڈیو ایک موٹرسیکل راں اور اس لڑکے کے درمیان تلگو زبان میں ہونے والی گفتگو پر مشتمل ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے