حیدرآباد میں دو کروڑ 80 لاکھ روپئے مالیتی 1,300 کلو گانجہ ضبط، دو افراد گرفتار
بجاج الیکٹرانکس سے 70 لاکھ روپئے مالیتی 432 موبائل فون کے دو سارق بھی گرفتار
حیدرآباد: 06۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
حیدرآباد میں گانجہ کی اسمگلنگ میں مصروف بین ریاستی گینگ کا پولیس نے پردہ فاش کیاہے۔کمشنر پولیس،رچہ کونڈا پولیس کمشنریٹ مسٹر مہیش بھاگوت نے بتایا کہ گانجہ کی غیر قانونی اسمگلنگ میں مصروف دو افراد کوحیات نگر پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ان دونوں گانجہ اسمگلرز کا تعلق ریاست مدھیہ پردیش سے ہے اور ان کی شناخت چندریش اور نریندر کے طور پر کی گئی ہے۔
کمشنر پولیس،رچہ کونڈا پولیس کمشنریٹ مہیش بھاگوت نے بتایا کہ آندھراپردیش کےمشرقی گوداوری ضلع کے ماریڈملی سے بڑی مقدار میں گانجہ کی منتقلی کی خفیہ اورمصدقہ اطلاع کے بعد انہیں حیات نگر کے جے سندھی جنکشن کے قریب پکڑلیا گیا۔کمشنر پولیس،رچہ کونڈا پولیس کمشنریٹ مہیش بھاگوت نےبتایا کہ ان دونوں کے قبضہ سے تقریباً دو کروڑ 80 لاکھ روپئے مالیتی 1,300 کلو گانجہ ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کا اہم ملزم مشرقی گوداری ضلع کا ساکن پینٹا راؤ مفرور ہے۔کمشنر پولیس نے کہا کہ وہ دیگر قدیم کیسوں میں بھی پولیس کو مطلوب ہے۔
کمشنر پولیس رچہ کونڈا کمشنریٹ مہیش بھاگوت نے بتایا کہ آندھراپردیش میں آپریشن پریورتن کے نام پر گانجہ کی کاشت کو روکنے کے لیے وہاں کے عہدیدار کارروائیوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہاں 10,000 ایکڑ اراضی پر گانجہ کی کاشت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ تین دن قبل بھی اڑیسہ کےملکن گیری سے ناریل کی گاڑی میں چھپاکر براہ حیدرآباد مہاراشٹرا کو اسمگلنگ کیا جانے والا 900 کلو گانجہ ایل بی نگر۔آلیر کے درمیان ایس او ٹی پولیس نے پکڑلیا تھا۔اس وقت ضبط شدہ گانجہ کی قیمت پولیس نے دو کروڑ روپئے بتائی تھی۔
کمشنر پولیس رچہ کونڈا کمشنریٹ مہیش بھاگوت نے بتایا تھا کہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا یوگیش دت چند دنوں سے اڑیسہ کے ملکن گیری سے براہ حیدرآباد گانجہ کی اسمگلنگ میں مصروف تھا۔اور اڑیسہ اس گانجہ کو 2،000 روپئے تا 3،000 روپئے فی کلو خرید کر مہارشٹرا میں اسی گانجہ کو 15،000 روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب کمشنر پولیس رچہ کونڈا کمشنریٹ مہیش بھاگوت نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں حیدرآباد کے بجاج الیکٹرانکس شوروم سے 70 لاکھ روپئے مالیتی مختلف کمپنیوں کے 432 موبائل فون کےسرقہ میں ملوث دو افراد کو کامیاب تحقیقات کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔کمشنر پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج میں دیکھا گیا تھا ان سارقوں نے نقاب پہن کر یہ چوری کی واردات انجام دی تھی۔اس سلسلہ میں اہم ملزم کو جھارکھنڈ کے شبلی گنج سے اور ایک ملزم کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

