مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے
تلنگانہ کے 13 پولیس عہدیداروں کو اسپیشل آپریشن میڈلز
نئی دہلی: 01۔نومبر [سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز ]
مرکزی وزارت داخلہ نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل جینتی کے موقع پر دہشت پسندانہ واقعات کی تھام،سرحدوں پر چوکسی، ہتھیاروں کی منتقلی کی روک تھام, راحت اور بچاؤ کاموں میں خدمات اور نشہ آور اشیا کی روک تمام کے زمروں میں پیر کےدن مرکزی وزارت داخلہ Ministry Of Home Affairs (HMA)# کی جانب مرکزی ہوم منسٹر اسپیشل ایوارڈ برائے 2022ء کا اعلان کیا ہے۔
ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل جینتی کے موقع پر ملک کے جملہ 63 پولیس عہدیداروں کو یہ خصوصی ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔اس فہرست میں ریاست تلنگانہ کے 13 پولیس عہدیدار شامل ہیں۔
تلنگانہ کے ایڈیشنل ڈی جی پی ADGP# انیل کمار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی) کے۔رویندرریڈی، انسپکٹر ایم ۔وینکٹیشور گوڑ،سب انسپکٹر کے۔سرینواسلو،سب انسپکٹر محمد اختر پاشاہ،سب انسپکٹر پانڈے جتیندر پرساد،سید عبدالکریم(سب انسپکٹر )،ہیڈ کانسٹیبل ایس۔راج وردھن ریڈی،ہیڈ کانسٹیبل محمد تاج پاشاہ،ہیڈ کانسٹیبل محمد فرید الدین،کانسٹیبلز محمد فرید الدین،بی۔لکشمی نارائنا،کوڈگل کرن کماراور سید ضیاءالحق مرکزی ہوم منسٹر اسپیشل ایوارڈ 2022ء حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
جبکہ مذکورہ زمروں میں دہلی کے 19 پولیس عہدیدار،پنجاب کے 16 پولیس عہدیدار،مہارشٹرا کے 11 اورجموں وکشمیرکے 4 پولیس عہدیداروں کو بھی مرکزی ہوم منسٹر اسپیشل ایوارڈ 2022ء حا صل ہوا ہے۔اس طرح دہلی اور پنجاب کے بعد ریاست تلنگانہ کے 13 پولیس عہدیداروں نے اس ہوم منسٹر اسپیشل ایوارڈ برائے 2022ء حاصل کیا ہے۔


