وقارآباد میں خودکشی کی غرض سے ایک نوجوان درخت پر چڑھ گیا، پولیس اور فائرسرویس کی مدد سے اتارنے کے دؤران درخت سے گرکر شدید زخمی

جرائم و حادثات ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآباد میں خودکشی کی غرض سے ایک نوجوان درخت پر چڑھ گیا
پولیس اور فائرسرویس کی مدد سے اتارنے کے دؤران درخت سے گرکر شدید زخمی 

وقارآباد:20۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

تلنگانہ کے وقارآبادضلع مستقر پر آج شام ایک نوجوان نے درخت پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے ہلچل مچادی۔پولیس اور فائر سرویس کے عملہ کی مدد سے اس نوجوان کو خودکشی کے اقدام سے باز رکھتے ہوئے درخت سے بحفاظت نیچے اتارنے کی کوششوں کے دؤران یہ نوجوان اتفاقی طور پر اس درخت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔جسے علاج کی غرض سے وقارآباد کے ایریا ہسپتال کو منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی تفصیلات کےمطابق ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا نوجوان رشی کیش جو کہ وقارآباد میں خانگی ملازمت کیا کرتا ہے کسی بات پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی غرض سے حیدرآباد روڈ پر وقارآباد کے ریلوے بریج کے قریب موجود ایک قدیم درخت پر چڑھ گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=7dqFbT_bTMY&ab_channel=VNews

اطلاع کےفوری بعد وقارآباد پولیس کےعہدیدار جائے مقام پر پہنچ گئے اور اس نوجوان کو خودکشی کے اقدام سے باز رہنے کےلیے کہا۔اس نوجوان کو درخت سے بحفاظت نیچے اترنے کی ہدایت دی۔تاہم وہ نوجوان بضد تھا کہ وہ درخت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلے گا۔اور درخت پر ہی بیٹھا رہا۔

عینی شاہدین کےمطابق پولیس نے محکمہ فائر سرویس کے عملہ کو طلب کرلیا اور اس نوجوان کو درخت سے نیچے اتارنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اتفاقی طورپر یہ نوجوان درخت سے نیچے گرگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔اس کا ایک پیر بھی ٹوٹ گیا۔بعدازاں اس نوجوان کو وقارآباد کے سرکاری ہسپتال کو منتقل کردیا گیا۔

تاہم اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آخر نوجوان درخت پر چڑھ کر خودکشی کیوں کرنا چاہتا تھا؟اس معاملہ میں عینی شاہدین کا الزام ہے کہ پولیس نے محکمہ فائر سرویس کے عملہ کو تو طلب کرلیا تھا تاہم 108 ایمبولنس طلب نہیں کی گئی تھی۔اور درخت سےگرجانےکے بعد اس شدید زخمی نوجوان کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ کیا گیا۔؟!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے