چند اینڈر ائیڈ اسمارٹ اور آئی فونس سے یکم نومبر سے واٹس ایپ غائب ہوجائے گا
اُن موبائل فونس کی فہرست چیک کرلیں
نئی دہلی: 30۔اکتوبر (سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز )
فیس بک کے زیر کنٹرول میسجنگ ایپ ” واٹس ایپ ” جلد ہی کچھ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونس اور آئی او ایس آپریٹڈ آئی فونس میں کام کرنا بند کر دے گا۔
یہ اطلاع چند واٹس ایپ صارفین کے لیے چونکا دینے والی ہوسکتی ہے لیکن یہ باقاعدہ اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی پیچ کی وجہ سے ہے۔
پرانے ماڈل کے بہت سے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونس اور آئی فونس اب بھی استعمال میں ہیں۔لیکن وہ یکم نومبر 2021 سے دنیا کے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے اور مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ کو استعمال نہیں کرپائیں گے۔

مختصراً یہ وہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونس ہوں گے جو اینڈرائیڈ 4.0.3 یا اس سے کم پر چل رہے ہوں گے۔اور ایپل آئی فونس جو iOS 9 یا اس سے پرانے پر چل رہے ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ ائنڈرائیڈ اور آئی فونس کے 43 ماڈل پر واٹس ایپ کارکرد نہیں رہے گا۔
واٹس ایپ نے دو ماہ قبل پہلے ہی اپنی ویب سائٹ پر صارفین کو خبردار کر دیا ہے آپ اسے اور اس کے ساتھ اپنے فون کی مطابقت بھی چیک کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونس کی فہرست میں Samsung، LG، ZTE، Huawei، Sony، Alcatel اور دیگر اسمارٹ فونس شامل ہیں۔
دوسری طرف iPhones میں iPhone SE، iPhone 6S اور iPhone 6S شامل ہیں۔
وہیں اینڈرائنڈ اسمارٹ موبائل فونس کی فہرست یہاں پیش ہے جن پر واٹس ایپ کی خدمات نومبر تک ختم ہو جائیں گی۔


یہ ان ائنڈرائیڈ اسمارٹ فونس کی دونوں فہرست ہیں جو کہ واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرپائیں گے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ یہ اسمارٹ فون صارفین واٹس ایپ استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن انہیں باقاعدہ اپ ڈیٹس اور سیکیورٹی پیچ موصول نہیں ہوں گے اور واٹس ایپ کے بہت سے فنکشنز جیسے واٹس ایپ پے مینٹ بھی ان کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

