واٹس ایپ نے کیا ” View Once ” کا دلچسپ اور محفوظ نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے کیا View Once کا دلچسپ اور محفوظ نیا فیچر متعارف

لندن:12۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام/خصوصی رپورٹ)

سوشل میڈیا کے دنیا بھر میں مشہورپلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنا ایک نیا فیچر لانچ کردیا ہے اور اب یہ صارفین کی دسترس میں بھی ہے جو کہ صارفین کیلئے انتہائی کارآمد اور محفوظ مانا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ 2009ء سے اسمارٹ فونس کے ذریعہ فوری پیغام رسانی کی بہترین خدمات انجام دیتا رہا ہے۔تحریر شدہ میسیج کے علاوہ،واٹس ایپ کے صارفین ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر، ویڈیو اور آڈیو پیغامات کا تبادلہ باآسانی کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو اور آڈیو کالس کے ساتھ ساتھ چار افراد ایک ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی کرسکتے ہیں۔

2009 میں برین ایکشن اور جان کوم نے واٹس ایپ کو متعارف کروایا تھا جسے دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کی ب نسبت کم عرصہ میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوگئی تاہم 2014ء میں فیس بک کے مالک مارک زکربرک نے واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالرس میں خرید لیا آج بھی واٹس ایپ کی ہی سب سے زیادہ اپنی مقبولیت مانی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں اس وقت واٹس ایپ کے 2 بلین استعمال کنندگان ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اپریل 2020ء میں ہی دنیا بھر میں 13 ملین افراد نے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔جبکہ دنیا بھر میں 5 ملین WhatsApp Business اکاؤنٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔

بعض واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین 24 گھنٹے میں ایک مرتبہ اپنا واٹس ایپ Status تبدیل کرتے رہتے ہیں دنیا بھر میں ایسے افراد کی تعداد نصف بلین ہے۔

واٹس ایپ دنیا کے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیر استعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین پیغامات واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجے اور حاصل کیے جاتے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہندوستان واٹس ایپ کے استعمال میں سرفہرست ہے جہاں 340 ملین واٹس ایپ یوزرس ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ وقفہ وقفہ سے اس کے فیچرس میں اضافہ اور بہتری کرتا رہتا ہے۔

اب واٹس ایپ نے ایک اور نیا زبردست فیچر متعارف کردیاہے۔بین لاقوامی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے ” اینڈ رائیڈ بیٹا ورژن "استعمال کرنے والے اپنے صارفین کے لیے متعارف کردہ اس نئے فیچر کا نام ‘ویو ونس’ (‘View Once‘) دیا ہے۔

اس فیچر کی خصوصیت یہ ہے کہ واٹس ایپ فیچر میں جس شخص کو تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوں گی وہ انہیں میسجنگ چیاٹ میں صرف ایک ہی مرتبہ دیکھ پائے گا۔

اور پہلی مرتبہ واٹس ایپ کی جانب سے اس کی اطلاع بھی موصول کنندہ کو دی جائے گی کہ یہ مواد آپ صرف ایک مرتبہ ہی دیکھ سکیں گے۔اس کے فوری بعد ہماری جانب سے بھجوائی گئی تصویر یا ویڈیو دوبارہ کھولنے پر اس صارف کے چیاٹ باکس سے وہ ویڈیوز یا تصاویر غائب ہو چکی ہونگی۔

ویو ونس کے فیچر کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس میں ایسے صارف جو چاہتے ہوں کے ہماری جانب سے روانہ کی گئی تصویر یا ویڈیو موصول کرنے والا شخص صرف ایک ہی بار دیکھے اور وہ خوبخود ڈیلیٹ ہو جائے تو ان کی سہولت کے لیے یہ فیچر بہت اہم ہے۔

اب اس کے استعمال کا طریقہ بھی آپ کو بتادیتے ہیں۔

جب آپ کو کسی دوست یا رشتہ دار کو کوئی فوٹو یا ویڈیو بھیجنا ہو تو ہمیشہ کی طرح گیلری سے اس کو منتخب کرلیں لیکن Send کا آپشن دبانے سے قبل آپ کو چاٹ باکس میں Add a Caption کی سیدھی جانب Send کے آپشن کے بازو دائرہ میں سرمئی رنگ میں 1 نظرآئے گا۔

اس اسکرین شارٹ میں سرخ دائرہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو یا فوٹو Send کرنے سے قبل آپ اس 1 کے نشان پر کلک کردیں جو فوری طورپر گرین رنگ میں میں تبدیل ہوجائے گا اب Send کا آپشن کلک کردیں۔

اس اسکرین شارٹ میں Yellow رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے:۔

جب دوسری جانب آپ کی جانب سے روانہ کردہ فوٹو /ویڈیو موصول ہوگا تو انہیں اس فوٹو /ویڈیو کو کلک کرنے سے قبل ایک پیغام ملے گا کہ
This Photo Is Set to View Once جب وہ  Ok کو کلک کریں گے تو وہ تصویر /ویڈیو دیکھ پائیں گے۔

اس اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پھر اس کے بعد انکے پاس ہماری جانب سے روانہ کردہ تصویر یا ویڈیو فوری طور پر خودکار طریقہ سے ڈیلیٹ ہوجائے گا۔حتی کہ ویو ونس کے آپشن کے ذریعہ موصولہ تصویر اور ویڈیو موبائل گیلری میں بھی محفوظ نہیں ہونگے۔

اس اسکرین شارٹ میں چند سیکنڈ بعد Opened اور خود بخود ڈیلیٹ شدہ مواد دیکھا جاسکتا ہے۔