وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خدمات دنیا بھر میں نصف گھنٹہ تک بند رہنے کے بعد بحال

بین الاقوامی خبریں قومی خبریں

وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام  کی خدمات دنیا بھر میں نصف گھنٹہ تک بند رہنے کے بعد بحال

نئی دہلی/حیدرآباد : 20۔مارچ (سحر نیوز ڈاٹ کام کی خصوصی رپورٹ)


جمعہ 19 مارچ کی رات 11 بج کر 18 منٹ سے 11 بج کر 48 منٹ تک شاید آپ نے بھی وہاٹس ایپ اور انسٹا گرام پر پیغامات روانہ کرنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا کیا ہوگا؟

اپنے موبائل فون کا نیٹ ورک،انٹرنیٹ ڈاٹا یا پھر اپنے وائی فائی کنکشن کو بھی دو تین مرتبہ چیک کیا ہوگا؟

اور شاید آپ نے اپنے موبائل فون کو بند کرکے دوبارہ آن بھی کیا ہوگا؟

  گھبرائیں نہیں یہ مسئلہ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کے وہاٹس اپ ، انسٹاگرام اور چند ممالک میں فیس بک اور فیس بک میسینجرکے تمام صارفین کیساتھ اس وقت پیش آیا جب سوشیل میڈیا کی مشہور میسیجنگ سائٹس وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خدمات اچانک معطل ہوگئی تھیں جو کہ نصف گھنٹہ سے زیادہ وقفہ کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں۔(وہاٹس ایپ کے بموجب یہ وقفہ 45 منٹ کا تھا)

کئی ممالک میں فیس بک اور اسکے میسینجر کی خدمات کا بھی یہی حال رہا یاد رہیکہ فیس بک،انسٹا گرام اور وہاٹس ایپ ایک ہی مالک مارک زکربرگ کی ملکیت ہیں !!
دنیا کے بہت سے حصوں میں 30 منٹ سے زیادہ بھی وقت تک ڈاؤن رہنے کے بعد سوشل میڈیا میسجنگ ایپ انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر خدمات بحال ہوگئیں جو کہ جمعہ کی رات ہندوستان اور دنیا کے بہت سارے ممالک میں کام کرنا بند کردیا تھا۔

جس کی وجہ سے صارف وہاٹس ایپ ، انسٹاگرام پر پیغامات بھیجنے یا کچھ بھی پوسٹ نہیں کرسکے تھے۔

امریکی ڈاؤن ڈٹکٹیر Downdetector جو تمام قسم کے سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کے معاملات اور انکی کم یاختم ہونے والی خدمات پر نظر رکھتا ہے اور بندش کے اصل وقت کا جائزہ فراہم کرتا ہے نے ایک اپنی ویب سائٹ پر لکھاہے کہ فیس بک Messenger وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام کو تکنیکی مسائل درپیش ہیں۔

 
یاد رہے کہ گزشتہ سال 18 فروری ، 19 اکتوبر اور 16 ڈسمبر کو بھی وہاٹس ایپ کی خدمات میں یہی مسئلہ پیش آیا تھا جسے فوری طورپر بحال کردیا گیا تھا۔
وہیں اس سلسلہ میں ہندوستانی وقت کے مطابق  آج 20 مارچ کی نصف شب  12 بج کر 15 منٹ پر وہاٹس ایپ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” آپ کے صبر کیلئے شکریہ،وہ 45منٹ کا طویل وقفہ تھا ، لیکن ہم واپس آگئے ہیں ” (ٹوئٹ یہاں پڑھا جاسکتا ہے)

ٹوئٹر پر وہاٹس ایپ،انسٹا گرام اور فیس کی خدمات نصف گھنٹہ سے زائد وقت تک مسدود ہوجانے کے دؤران ٹوئٹر پر کیے گئے چند مزیدار ٹوئٹس اور میمیز Memes یہاں پیش ہیں۔

https://twitter.com/_Bebonkej/status/1372974507070226447

https://twitter.com/HarshWord_s/status/1372972097471868928