واٹس ایپ،فیس بک اور انسٹا گرام کی خدمات سات گھنٹوں کے بعد بحال
ٹوئٹر پر صارفین کی تعداد میں زبردست اضافہ سے ٹوئٹر کی رفتار ہوئی تھی سست
نئی دہلی/حیدرآبا:05۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
پیر کی رات 9 بج 20 منٹ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا سائٹس واٹس ایپ ،فیس بک اور انسٹا گرام کی خدمات کے اچانک بند ہوجانے کے بعد اس کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
منگل 5 اکتوبر کی نصف شب کے بعد تین بج کر 50 منٹ پر فیس بک اور انسٹا گرام کی خدمات کا آغاز ہوا تاہم پانچ بجے صبح تک بھی انتہائی محدود حد تک نہ لائک شمار ہورہے تھے اور نہ ہی پوسٹنگ ہورہی تھی!
سی این این فلپائن نے اپنے ٹوئٹ میں ان تینوں سوشل میڈیا سائٹس کے مالک مارک زکربرگ کے فیس بک پوسٹ کے اسکرین شاٹ کے ساتھ ٹوئٹ کیا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کی خدمات میں رکاوٹ پر صارفین سے معافی طلب کی ہے۔
اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ ہندوستان میں انسٹاگرام اور فیس بک کی خدمات ساڑھے 6 گھنٹوں سے زائد تک وقت تک معطل رہیں۔
تاہم اس وقت تک واٹس ایپ میں کی خدمات کا آغاز نہیں ہوا تھالیکن صبح 4 بج کر 7 منٹ پر واٹس ایپ کی خدمات بحال ہوئیں تاہم کچھ دیر کے بعد دوبارہ مسدود ہوگئیں پھر ساڑھے چار بجے صبح واٹس ایپ مکمل طور پر بحال ہوا۔اس طرح زائد از سات گھنٹوں تک واٹس ایپ کی خدمات مسدود رہیں!
یہ ان تینوں مقبول عام سوشل میڈیاسائٹس کی خدمات میں اب تک کی سب سے طویل رکاوٹ ہے۔کیونکہ گزشتہ سال 18 فروری، 19 اکتوبر اور 16 ڈسمبر کو بھی یہ تینوں سوشل میڈیا سائٹس اسی طرح ڈاؤن ہوئی تھیں تاہم فوری طورپر ان کی خدمات کو بحال کرلیا گیا تھا۔
اسی طرح جاریہ سال 20 مارچ جمعہ کی رات 11 بج کر 18 منٹ سے 11 بج کر 48 منٹ تک بھی نصف گھنٹے کے لیے ہندوستان کے ساتھ ساتھ کئی ممالک میں واٹس ایپ،فیس بک اور انسٹا گرام کی خدمات اچانک بند ہوگئی تھیں۔
واٹس ایپ کو 2009 میں برین ایکشن اور جان کوم نے متعارف کروایا تھا جسے دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کی بہ نسبت کم عرصہ میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوگئی تاہم2014ء میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے واٹس ایپ کو 19 بلین ڈالرس میں خرید لیا تھا آج بھی واٹس ایپ کی ہی سب سے زیادہ اپنی مقبولیت مانی جاتی ہے۔
اس وقت سے فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام مارک زکر برگ کی ہی ملکیت ہیں۔
دنیا بھر میں اس وقت واٹس ایپ کے 2 بلین استعمال کنندگان ہیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں کوویڈ وباء کے آغاز کے بعد ماہ اپریل 2020ء میں ہی دنیا بھر میں 13 ملین افراد نے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔
جبکہ دنیا بھر میں 5 ملین WhatsApp Business اکاؤنٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔واٹس ایپ دنیا کے 180 ممالک میں 60 مختلف زبانوں کے ساتھ زیر استعمال ہے۔اور روزآنہ 100 بلین پیغامات/تصاویر اور ویڈیوس واٹس ایپ کے ذریعہ روانہ اور حاصل کیے جاتے ہیں۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہندوستان واٹس ایپ کے استعمال میں سرفہرست ہے جہاں 340 ملین وہاٹس ایپ یوزرس ہیں۔
دنیا بھر میں فیس بک کے 2.89 بلین استعمال کنندگان ہیں ان میں سے 340 ملین ہندوستانی ہیں۔اسی طرح دنیا بھر میں انسٹاگرام کے 500 ملین سے زائد ہے ان میں 180 ملین ہندوستانی ہیں دیگر ممالک کی بہ نسبت ہندوستان میں یہ تعداد زیادہ ہے۔
وہیں واٹس ایپ 15 مئی اور 15 جون کے درمیان ہندوستان میں 20 لاکھ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بناء کسی اطلاع بلاک کرچکا ہے۔واٹس ایپ قواعد کی خلاف ورزی،ایک ساتھ کئی لنکس/پوسٹس کی پوسٹنگ اور مرکزی حکومت کی جدید آئی ٹی پالیسی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔
دوسری جانب واٹس ایپ،انسٹا گرام اور فیس بک کے اچانک بند ہوجانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ٹوئٹر پر ڈیرہ جمالیا تھا۔ٹوئٹر صارفین کی تعداد میں اچانک اضافہ کے باعث ٹوئٹر کی رفتار بھی سست ہوگئی تھی تاہم ٹوئٹر انتظامیہ نے فوری اس کو درست کرلیا۔
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1445130599547772936
جہاں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات کے مسدود ہوجانے سے اس کے زیادہ تر صارفین کو مسائل کا سامنا تھا وہیں ٹوئٹر پر اسے جم کر مذاق کا موضوع بنایا گیا تھا۔اس سلسلہ میں کیے گئے چند ٹوئٹس یہاں پیش ہیں۔
https://twitter.com/_yashfa/status/1445143422940160007
https://twitter.com/darioluv2/status/1445141107449475074
https://twitter.com/ymsso_/status/1445168329757315076

