ہندرائز رئیل اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ اور مہاراجہ ٹی کی جانب سے تانڈور کے اندرا نگراور رحمت نگر میں واٹرٹینکس کی تنصیب 

ریاستی خبریں ضلعی خبریں
ہندرائز رئیل اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ اورمہاراجہ ٹی کی جانب سے تانڈور کے اندرا نگراور رحمت نگر میں واٹرٹینکس کی تنصیب 

تانڈور۔27۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
ہندرائز رئیل اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ اورمہاراجہ ٹی کے نوجوان مالکین خالد سیف اللہ،شعیب ثناء اللہ اور عامرعبداللہ جوکہ سابق صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور عبدالاحد کے فرزندان ہیں کی جانب سے تانڈور کے سلم علاقوں اندرا نگر اور رحمت نگر میں موسم گرماء کے دؤران ان علاقوں کے عوام کو پینے کے پانی کی قلت سے محفوظ رکھنے کی غرض سے آج ان دونوں مذکورہ علاقوں میں 9؍واٹر ٹینکس نصب کیے گئے اور ساتھ ہی ان دونوں علاقوں میں موجودپانچ ناکارہ بورویلس کی مرمت کرواتے ہوئے نئی موٹر یں نصب کی گئیں۔

ان علاقوں کے عوام اب ان واٹرٹینکس اور کارکرد بورویلس سے پانی حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر مجلسی فلور لیڈر بلدیہ سید ساجد علی اوران علاقوں کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے جنہوں نے خالد سیف اللہ ،شعیب ثناء اللہ اور عامر عبداللہ کی ان خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان واٹر ٹینکس اور بورویلس سے تمام مذاہب و طبقات کے لوگ پانی حاصل کریں گے اور یہ انسانی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔

یاد رہے کہ ان نوجوانوں کی جانب سے 2019ء کے موسم گرما میں بھی قدیم تانڈور،اندرا نگراور دیگر علاقوں میں زائداز 20؍واٹرٹینکس نصب کرتے ہوئے عوام کو سخت موسم گرما میں ہونے والی آبی قلت کا سامنا کرنے سے محفوظ رکھاتھا۔

وہیں گزشتہ سال 2020ء میں انہی دنوں میں کورونا وائرس کی وباء کے دؤران سابق صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور عبدالاحد اور انکے فرزندان خالد سیف اللہ،شعیب ثناء اللہ اور عامرعبداللہ کی جانب سےمستحقین اور غریب افراد کو بڑی تعداد میں کئی دنوں تک امداد فراہم کی گئی تھی انکے صمد فنکشن پیالیس میں روزآنہ سینکڑوں کنٹل پرمشتمل چاول اورسبزیاں پکاکر یہاں کے تمام حلقوں اورعوامی مقامات پر غذائی پیاکٹس تقسیم کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے