وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی کی رہائش گاہ پر ایم پی چیوڑلہ اور رنگاریڈی ضلع کے ارکان اسمبلی کا اجلاس

ریاستی خبریں

وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی کی رہائش گاہ پر ایم پی چیوڑلہ اور رنگاریڈی ضلع کے ایم ایل ایز کااجلاس

حیدرآباد/تانڈور۔27۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
مسز پی۔ سبیتا اندراریڈی ریاستی وزیر تعلیم کی رہائش گاہ واقع سری نگر کالونی ،حیدرآباد میں آج بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد رکن پارلیمنٹ چیوڑلہ اور ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس پارٹی کے ارکان اسمبلی کا ایک خیر سگالی اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں چیئر مین موسیٰ ندی ڈیولپمنٹ فرنٹ کارپوریشن سدھیر ریڈی،رکن پارلیمان حلقہ چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،حکومت کے وہپ و رکن اسمبلی سیری لنگم پلی گاندھی،رکن اسمبلی چیوڑلہ کالے یادیا،رکن اسمبلی ابراہیم پٹنم منچی ریڈی کشن ریڈی،رکن اسمبلی شادنگر انجیا یادو اور رکن اسمبلی کلواکرتی جئے پال یادو شریک تھے۔

اس میٹنگ میں حلقہ گرائجویٹ ایم ایل سی حیدرآباد ، محبوب نگر ، رنگاریڈی کے انتخابات میں ٹی آرایس امیدوارسرابھی وانی دیوی کی شاندار کامیابی پر وزیر تعلیم نے ان تمام کو مبارکباد پیش کی کہ ان انتخابات میں ٹی آرایس امیدوار کی کامیابی اور بی جے پی امیدوار کی شکست کیلئے تمام نے بلاء تکان محنت کی ہے جس کا اندازہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کو بھی ہے۔

اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی ہدایت پر آنیوالے دنوں میں ٹی آر ایس پارٹی کی مضبوطی اور ضلع رنگاریڈی کی مزید ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔اس موقع پر وزیر تعلیم کے فرزندو نوجوان قائد پی۔ کارتک ریڈی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے