ٹی آر ایس پارٹی قائد و سابق رکن بلدیہ تانڈور محمد عرفان کی جانب سے پوسٹ آفس پر ٹھنڈے پانی کا نظم

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

ٹی آرایس پارٹی قائد سابق رکن بلدیہ تانڈورمحمدعرفان کی جانب سے پوسٹ آفس پر ٹھنڈے پانی کا نظم

 آدھار کارڈ کو موبائل فونس سے لنک کروانے کیلئے صبح چار بجے سے طویل قطاریں

تانڈور۔27۔مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
تانڈور کے چند بلدی حلقوں میں موسم گرما کے آغاز کیساتھ ہی عوام کو آبی قلت کا سامنا ہے وہیں آدھار کارڈ کو اپنے موبائل نمبر سے لنک کروانے کی حکومت کی ہدایت کے بعد سے یہاں کے پوسٹ آفس پر صبح چار بجے سے ہی طویل قطاریں لگ رہی ہیں جن میں ضعیف مرد و خواتین سخت دھوپ میں پینے کے پانی سے بھی محروم تھے۔

سابق رکن بلدیہ مُــــحـــمــد عــــرفــــــان۔

ایسے میں انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی آرایس پارٹی قائد و سابق رکن بلدیہ تانڈور محمد عرفان نے ان افراد کو راحت پہنچانے کی غرض سے پوسٹ آفس کے احاطہ میں اپنی جانب سے پانچ واٹر کولرس کا نظم کیا ہے جس کے ذریعہ روزآنہ صبح سے شام تک پانچ تا ساتھ ٹھنڈے پانی پر مشتمل 20؍لیتر کے حامل منرل واٹر کے بوتل سربراہ کیے جاتے ہیں۔

تانڈور کے پوسٹ آفس کے احاطہ میں محمد عرفان کی جانب سے رکھے گئے ٹھنڈے پانی کے واٹر کولرس۔ (ویڈیو)

سابق رکن بلدیہ محمد عرفان نے اس سلسلہ میں بتایا کہ آدھار کارڈ کو موبائل فون سے لنک کروانے کی غرض سے تانڈور مستقر کے بشمول اطراف و اکناف کے منڈلات کے کئی مواضعات سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین علیٰ الصبح چار بجے سے قطاریں لگانے میں مصروف ہیں۔

تانڈور کے پوسٹ آفس پر اپنے آدھاکارڈ کو موبائل فون سے لنک کروانے کیلئے جمع ہجوم دیکھا جاسکتاہے۔(ویڈیو)

اب چونکہ موسم گرما شدت اختیار کرگیا ہے تو اتنی بڑی تعداد کو پوسٹ آفس میں پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں تھا اور نہ ہی کسی سماجی تنظیم نے اس جانب دھیان۔ تو اسی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنی جانب سے پانچ دن قبل پوسٹ آفس پر ٹھنڈے پانی کا نظم کیا ہے۔

ساتھ ہی سابق رکن بلدیہ نے کہا کہ جب تک پوسٹ آفس پر ان افراد کی قطاریں رہیں گی اس وقت تک بلا ناغہ انکی جانب سے اسی طرح ٹھنڈے پانی کی سربراہی کا نظم رہے گا۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ گزشتہ سال انہی دنوں میں کورونا وائرس کے آغاز کیساتھ ہی ٹی آرایس پارٹی قائد و سابق رکن بلدیہ تاندور محمدعرفان کی جانب سے منظم طریقہ سے یہاں کے بلاء مذہب و ملت غریب طبقہ اورمستحقین کیساتھ ساتھ چند ضرورتمند افراد کے مکانات تک راشن کِٹس،ترکاریاں،دودھ،پھل،ڈبل روٹی کیساتھ ساتھ دیگر غذائی اشیاء بڑے پیمانے پر کئی ہفتوں تک بلاء ناغہ پہنچائی گئی تھیں اور اس کام میں انکے نوجوان ساتھیوں نے بلا تھکان محنت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے