حیدرآباد میں 4 اکتوبر تا 7 اکتوبر ٹریفک لوک عدالت،چالانات میں 50 فیصد کی چھوٹ،ٹریفک پولیس کی وضاحت

حیدرآباد میں 4 اکتوبر تا 7 اکتوبر ٹریفک لوک عدالت!!
چالانات میں 50 فیصد کی چھوٹ،ٹریفک پولیس کی وضاحت

حیدرآباد: 04۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

سوشل میڈیا کا استعمال اگر مثبت طریقہ پر کیا جائے تو پریشانیوں اور مسائل کے انبار کے اس زمانے میں یہ تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے کہ انسان کچھ دیر کے لیے اپنی پریشانیاں،مسائل اور تھکن بھول جاتا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا اب زیادہ تر لوگوں کی پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کا موجب بن رہا ہے۔دن بھر آنے والے پیغامات،دھمکیاں،نفرت انگیز بیانات اور منافرت آمیز نعرے لوگوں کو مزید خوفزدہ بنانے کا کام کررہے ہیں۔

ودسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمس بالخصوص واٹس ایپ پر جھوٹ اور افواہیں اس طرح حقیقت کی چادر پہناکر پھیلائی جارہی ہیں کہ سادہ لوح افراد اس کو سچ سمجھ کر دھوکہ کھارہے ہیں اور یہ جھوٹ دن رات گھومتا رہتا ہے لوگ اس پر یقین بھی کرلیتے ہیں۔

سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر تلگو اور انگریزی میں دوبارہ ایسے تراشے وائرل ہوئے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ ” دسہرہ تہوار کے پیش نظر،گاڑیوں کے زیر التوا (Pending E-Challan) ای۔چالانات کی ادائیگی میں 50 فیصد چھوٹ کا موقع” اور اس میں لکھا گیا ہے کہ ” اس سلسلہ میں حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے گوشہ محل اسٹیڈیم میں ایک میگا لوک عدالت کا انعقاد 4 اکتوبر تا 7 اکتوبر عمل میں لایا جارہا ہے "۔

اس سلسلہ میں آج حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اپنے ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر اس کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسی کوئی میگا لوک عدالت منعقد نہیں کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل یہ خبر جھوٹی ہے۔

اور حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” عوام ایسی کسی بھی جھوٹی خبر پر یقین نہ کریں اور اس کو سوشل میڈیا پر شیئر یا فارورڈ نہ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 4 ستمبرکو بھی حیدرآباد سٹی پولیس نے ان وائرل شدہ جھوٹی خبروں کی تردید کی تھی۔