وقارآبادضلع: محکمہ آبکاری تانڈور کی جانب سے کل 23 مارچ کو ضبط شدہ موٹرسیکلوں کا ہراج

وقارآبادضلع:محکمہ آبکاری تانڈور کی جانب سے
کل 23 مارچ کو ضبط شدہ موٹرسیکلوں کا ہراج

وقارآباد/تانڈور :22۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

وقارآبادضلع کے تانڈور میں موجود محکمہ آبکاری کی جانب سےمختلف مواقعوں پر ضبط کی گئیں موٹرسیکلوں کا کل 23 مارچ،بروز چہارشنبہ ساڑھے گیارہ بجے دن کھلا ہراج عمل میں لایا جارہا ہے۔

سرکل انسپکٹر محکمہ آبکاری تانڈور توکیہ نائیک کے مطابق سپرنٹنڈنٹ محکمہ آبکاری ورا پرساد کی ہدایت پر مختلف آبکاری کیسوں میں ضبط کی گئیں پانچ موٹرسیکلوں کا کل 23 مارچ،بروز چہارشنبہ 30-11 بجے دن دفتر آبکاری تانڈور کے احاطہ میں ہراج منعقد کیا جارہا ہے۔

سرکل انسپکٹرمحکمہ آبکاری تانڈور توکیہ نائیک نے کہا کہ اس کھلے ہراج میں تانڈور کے علاوہ وقارآباد اور دیگر مقامات کے گاڑیوں کی خریداری کے خواہشمند حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا زیادہ بولی کی اساس پر ان گاڑیوں کو بولی دہندگان کے حوالے کردیا جائے گا۔انہوں نے خواہش کی کہ موٹرسیکلوں کی خریدی کے خواہشمند اس موقع سے استفادہ کریں۔