حیدرآباد کے ذخیرہ آب حمایت ساگر کے دو دروازے کھول دئیے گئے، زائد پانی کا اخراج

ریاستی خبریں

حیدرآباد کے ذخیرہ آب حمایت ساگر کے دو دروازے کھول دئیے گئے
زائد پانی کا اخراج، ذخیرہ آب میں مزید پانی کی آمد کا سلسلہ جاری

حیدرآباد :31۔اگست(سحر نیوزڈاٹ کام)

گزشتہ چار دنوں سے ریاست تلنگانہ میں لگاتار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ریاست کے مختلف ذخائر آب لبریز ہوگئے ہیں

حیدرآباد کے ذخیر ہ آب حمایت ساگر میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھ کر آج حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ

(HMWS & SB) ) کی جانب سے اس آبی ذخیرہ کے دو دروازے کھول دئیے گئے ہیں۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWS & SB) ) کے ریکارڈ کے مطابق آج صبح 11 بجے تک حمایت ساگر میں پانی کی سطح 1،763.15 فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی آبی سطح آب( ایف ٹی ایل) 1،763.50 فیٹ ہے۔ جبکہ آج صبح 11 بجے تک حمایت ساگر میں پانی کی آمد 2 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوئی۔

حمایت ساگر سے زائد پانی کے اخراج کے ساتھ ہی حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWS & SB) )کے ساتھ محکمہ ریونیو، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور محکمہ پولیس کی جانب سے حمایت ساگر کے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 حمایت ساگر میں جب پانی کی سطح 1،763 فٹ تک پہنچ گئی توحیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWS & SB) نےبھی اپنی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے دروازے اس کے دو دروازوں کو کھول کر زائد پانی کے اخراج کا آغاز کردیا۔

حمایت ساگر ذخیرہ آب کی گنجائش 2.97 ٹی ایم سی ہے اور منگل کی صبح تک اس میں پانی کی سطح 2.837 ٹی ایم سی ہوگئی تھی جبکہ اوپری علاقوں سے حمایت ساگر میں مزید پانی پہنچ رہا ہے۔

یاد رہے کہ نظام دؤر حکومت میں حمایت ساگر کی تعمیر کا آغاز 1920 میں کیا گیا تھا اور اس کی تکمیل 1927 میں ہوئی تھی جو کہ ضلع رنگاریڈی کے حدود میں اور حیدرآباد سے 20 کلومیٹر کے فاصلہ پر موجودہے۔

عہدیداروں کی جانب سے حمایت ساگر میں پانی کی آمد کے سلسلہ پر نظر رکھی گئی ہے اگر پانی کی آمد میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو لازمی ہوگا کہ حمایت ساگر کے مزید گیٹ کھول دئیے جائیں!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے