تلنگانہ میں ہاسٹلس،ریسیڈنشیل اسکولس کو چھوڑکر دیگر تمام اسکولس کا کل سے آغاز
حکومت کا میمو جاری
حیدرآباد:31۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
آج ہائی کورٹ کی جانب سے ہدایت کے بعد آج شام سندیپ کمار سلطانیہ،سیکریٹری حکومت تلنگانہ کی جانب سے ایک میمو نمبر 3724 جاری کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ ریاستی ہائی کورٹ کے مطابق کل یکم ستمبر بروز چہارشنبہ سے ریاست کے تمام اسکولس کھول دئیے جائیں گے۔جبکہ سرکاری اقامتی اسکولس، سوشیل ویلفیر اسکولس،اور قبائلی اقامتی اسکولس نہیں کھولے جائیں گے۔

٭٭ سندیپ کمار سلطانیہ،سیکریٹری حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس میمو میں تاکید کی گئی ہے کہ کسی بھی اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو ان کے سرپرستوں کی مرضی کے خلاف اسکولوں میں حاضر ہونے کے لیے زبردستی نہ کی جائے۔
٭٭ اسکولس کے آغاز یا آن لائن تعلیم کے نظم کے لیے اسکول انتظامیہ کو مکمل آزادی رہے گی کہ اسکول انتظامیہ آن لائن یا آف لائن تعلیمی نظم اپنے حساب سے طئے کرے۔یا دونوں طریقہ سے تعلیمی نظام جاری رکھے۔
٭٭ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس میمو کے تحت کسی بھی اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے سرپرستوں سے حاصل کیا جانے والا حلف نامہ کہ ” اسکولی تعلیم کے دؤران کسی بھی طالب علم کے کوویڈ سے متاثر ہونے پر اسکول انتظامیہ ذمہ دار نہ ہوگا کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہوگی "۔
٭٭ ڈائرکٹراسکول ایجوکیشن نے تمام اسکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام طلباء کی صحت کی ضمانت کیلئے معیاری حفاظتی تدابیراختیار کی جائیں اور اسکولس کے آغاز کے اندرون ایک ہفتہ پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔


