ٹی یو ڈبلیو جے ،آئی جے یو وقارآباد کی ڈائری کی تقریب رسم اجراء
ریاستی وزیر تعلیم ،ایم ایل سی ، صدر ضلع پریشد ، ضلع کلکٹر ،ضلع ایس پی اور دیگر مدعو
تانڈور۔24۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس(ٹی یو ڈبلیو جے) اور انڈین جرنلسٹس یونین(آئی جے یو) کی جانب سے وقارآباد میں 30 جنوری کو ضلعی سطح کی ڈائری کا رسم اجراء عمل میں لایا جارہا ہے ۔
اس سلسلہ میں ریاستی وزیر تعلیم مسز پی۔ سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ضلع وقارآباد کوتا پلی سریدھر ، نائب صدر پی۔ وینکٹ رمنا ،خازن کے۔ راگھویندرا اور دیگر نے دعوت نامہ حوالے کیا اور وزیر تعلیم مسز پی۔ سبیتا اندرا ریڈی سے خواہش کی کہ وہ اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں ۔
وہیں آج صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس(ٹی یو ڈبلیو جے) ضلع وقارآباد سرینواس چاری اور دیگر نے رکن قانون ساز کونسل و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی سے انکی تانڈور میں موجود رہائش گاہ پر ملاقات کرتے دعوت نامہ حوالے کیا اور خواہش کی کہ وہ 30جنوری کو وقارآباد میں منعقدہ اس تقریب میں شرکت کریں۔
اس سلسلہ میں ٹی یو ڈبلیو جے کے ذمہ داران نے صدر نشین ضلع پریشد مسز پی۔سنیتامہندرریڈی، ضلع کلکٹر پوسومی باسو، ایس پی ضلع وقارآباد ایم۔ نارائنا سمیت دیگر سیاسی قائدین ، سرکاری عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو بھی دعوت ناموں کے ذریعہ اس تقریب میں مدعو کیاہے۔