سنگاریڈی سے تانڈور جارہی آرٹی بس مرپلی منڈل میں اُلٹ گئی
متعدد مسافر زخمی،دو کی حالت تشویشناک، تیزرفتاری حادثہ کی وجہ!!
وقارآباد:11۔نومبر(سحر نیوزڈاٹ کام)
سنگاریڈی سے وقارآباد ضلع کے تانڈور جارہی آرٹی سی بس آج بعد دوپہر وقارآباد ضلع کے مرمنڈل میں موجود کلکوڑہ موضع کے قریب اُلٹ گئی۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثہ کی شکار بس میں سوار متعدد مسافرین زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے دو مسافرین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے!!۔حادثہ کا شکار اس بس میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔تمام زخمیوں کو مرپلی کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حادثہ کی تفصیلات کے مطابق سنگاریڈی بس ڈپو سے وابستہ محکمہ آرٹی سی کی بس سنگاریڈی سے تانڈور جا رہی تھی کہ وقارآباد ضلع کے مرپلی منڈل میں موجود کلکوڑہ موضع کے قریب اُلٹ گئی۔جائے حادثہ سے موصولہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بس سڑک سے ہٹ کر نیچے گرگئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے وقت یہ بس مسافرین سے بھری ہوئی تھی۔بس میں سوار زخمی مسافرین نے بتایا کہ ڈرائیور کی غیر ذمہ داری اور بس کی تیزرفتاری کے باعث ہی یہ حادثہ پیش آیا ہے۔اس حادثہ سے متعلق اور اس میں زخمی ہونے کی والوں کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔

